میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔

فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔

فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج

پڑھیں:

دیوالی پر بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی بدترین بدنظمی؛ ترقی یافتہ شہروں کا حسن گہنا دیا

دیوالی تہوار کے موقع پر بیرون ملک رہنے والے بھارتیوں  نے بدترین بدنظمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی یافتہ شہروں کا حسن گہنا دیا۔

بیرون ملک مقیم بھارتیوں نے دیوالی کو خود متنازع  شکل دے دی  اور اس تہوار کے موقع پر بیرون ملک مقیم بھارتی شہری فضائی آلودگی اور گندگی پھیلانے میں مصروف  نظر آئے۔

دیوالی کے موقع پر بھارتی شہریوں کی امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں بد تہذیبی اور ہلڑ بازی کی روش برقرار  رہی۔ کینیڈا کے شہر انٹاریو میں دیوالی کے پٹاخوں سے جنگل میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ بھی پیش آیا ۔

چند شرپسند بھارتیوں نے امریکا میں قانون کو پامال کر کے شدید آتش بازی اور عوامی زندگی میں خلل پیدا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بار انتخابات، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر خواجہ آصف کا طنزیہ ردِعمل
  • مصافحے کے بعد مداح کا ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، شبمن گل ہکا بکا رہ گئے
  • دیوالی پر بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی بدترین بدنظمی؛ ترقی یافتہ شہروں کا حسن گہنا دیا
  • فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے حیدرآباد کا فوجی جوان شہید
  • افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو
  • شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا
  • شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی کو آگ لگادی، 6 افراد زندہ جل گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی قیام امن و فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، گورنر سندھ