پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے سیز فائر کی مدت میں مزید 2 روز اضافہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی مدت آج شام 6 بجے ختم ہورہی تھی۔
I called @MIshaqDar50 of Pakistan to condemn all acts of terrorism unequivocally.
Clashes with Afghanistan are taking lives on both sides and risk pushing the region into new instability.
It is vital that the ceasefire is extended and that all parties deescalate.
— Kaja Kallas (@kajakallas) October 17, 2025
اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا تھا کہ دونوں ممالک سرحدی کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے متعدد بار افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 11 تا 15 اکتوبر کے دوران سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔
مزید پڑھیں:
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق میں طالبان کے حملوں کا مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی اور شہری آبادی کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کہ پاکستان
پڑھیں:
پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
فوٹو: فائلپنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےچالان کیے گئے۔
ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران 23 ہزار 904 گاڑیاں صوبے کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، قوانین پر عمل درآمد کےلیے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کےعلاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر1 دن میں 28 ہزار چالان ہوئے جبکہ 4312 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ شہری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کےلیے قوانین پر عمل کریں۔