اسلام آباد:

برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے جہاں ہم عقیدے اور عقائد کے تنوع کیلئے  انتہائی احترام رکھتے ہیں، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے وقت میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم میں اضافہ تشویش ناک ہے، پاکستان میں بسنے والے عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے پاکستانی ہمارے سماجی تانے بانے کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام شعبوں میں اقلیتوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر مثبت اقدامات کیے ہیں، برطانیہ میں 20 لاکھ مسلمان اور 17 لاکھ ہندو مقیم ہیں، پاکستان اور برطانیہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ملک کی جانب سے مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کیلئے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو برطانیہ میں ایکسچینج پروگرامز اور اسکالرشپ فراہم کرسکتے ہیں،  ملک بھر میں 18 ہزار سے زائد مدارس رجسٹرڈ ہیں، ان کے طلبہ کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم اور ہنر سکھائے جارہے ہیں۔

دریں اثناء پاکستان اور برطانیہ نے انتہاپسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف نے کہا کہ مدارس کے

پڑھیں:

نئے تعلیمی سال کیلئے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

 بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب کو تبدل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن مجید کی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جا ئے گا ۔  چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں ہوں  گی۔ سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتب بھی تیار کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز
  • نئے تعلیمی سال کیلئے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • طلبا کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد، اسکول میں فون لاک کرانا لازمی
  • بلوچستان، نئے سال کے لیے تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • اسپیکر کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین نے نکات پیش کردیے
  • ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی آسانی کیلیے امیگریشن سہولت کا آغاز کردیا
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیاں تیز، مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق