چین اور امریکہ کے درمیان معاشی و تجارتی مذاکرات کل سے ملائشیا میں ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
چین اور امریکہ کے درمیان معاشی و تجارتی مذاکرات کل سے ملائشیا میں ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے مطابق ، چین اور امریکہ نے معاشی اور تجارتی مذاکرات کا نیا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم حہ لی فنگ کی رہنمائی میں چینی وفد 24 سے 27 اکتوبر تک ان مذاکرات کے لیے ملائیشیا جائے گا۔
فریقین رواں سال میں دونوں ممالک کے رہنماون کی ٹیلی فونک بات چیت میں طے شدہ اہم اتفاق رائے کی روشنی میں چین اور امریکہ کے معاشی و تجارتی تعلقات میں اہم معاملات پر مذاکرات کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی یورپی فریق چین اور روس کی کمپنیوں کے معمول کے تجارتی تبادلوں پر اعتراض کرنے کا اہل نہیں ہے ، چینی وزارت خارجہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور امریکہ
پڑھیں:
کراچی میں سندھ کلچرل ڈے پرنکالی گئی ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کے شرکاء شارع فیصل سے کراچی پریس کلب کی جانب بڑھنے پر مظاہرین کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متبادل راستے سے جانے کی ہدایت کی تاہم شرکا نے انکار کردیا جس پر دونوں جانب سے تکرار شروع ہونے کے بعد پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ صورتحال سنگین ہونے پر مشتعل مظاہرین نے موقع پر موجود گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ ریلی کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ مظاہرین نے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور ان کو زخمی کرنے سمیت سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعے کے چند گھنٹے بعد قوم پرست جماعت کے کارکنان ایک بار پھر شارع فیصل ریجنٹ پلازا کے قریب جمع ہوگئے۔ مشتعل افراد نے شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا، ٹریفک پولیس نے ایف ٹی سی سے میٹروول جانے والے ٹریک پر روانی بحال کرائی۔