Jasarat News:
2025-12-02@20:00:39 GMT

پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ترجیح امن ہے اور اس کےلیے تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے سعودی عرب یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کروائے گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ‘ خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-29
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمے دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا، چیف ااف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین