وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کی مثبت سفارشات پر حکمتِ عملی میں مزید بہتری اختیار کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ، نئی صنعتوں سے معیشت کے مثبت اشاریے دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے، نئے کاروبار کرنے میں تمام ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات اور کاروبار کو علاقائی اور عالمی سطح پر پرکشش بنانا معاشی منزل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے کاروباری حضرات نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو  

  ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

 جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سندھ کلچرل ڈے؛ دنیا کی متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • سندھ کلچر ڈے نے ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا: وزیرِ اعظم
  • وزیراعظم سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی ملاقات
  • وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو  
  • غزہ معاہدے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اولین ترجیح نہیں، انقرہ
  • بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
  • نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کردیا: شہباز شریف