ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

مسلم لیگ ن کے رہنماعابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے سینٹ کےضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، مجموعی طور پر تین امیدوراں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے، ان میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارشامل ہیں۔

احسن افضل اورعبدالجبار  نے کاغذات نامزدگی نامزدگی واپس لے لیےجس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے،تحریک انصاف کی جانب سےکسی نےکاغذات جمع نہیں کروائے، یہ نشست ن لیگ کےعرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے، عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  • وزیراعظم کی گلگت بلتستان کےلیے 100 میگا واٹ سولر پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد کی منظوری
  • وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری
  • سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم کی مبارکباد
  • ٹنڈو جام پریس کلب کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
  • سندھ کلچرل ڈے؛ دنیا کی متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • آزاد کشمیر‘ حکومت چیف الیکشن کمشنر کےلیے مشاورت شروع کرے، اپوزیشن لیڈر
  • قوم کو تقسیم کرنے والے القابات سے گریز کیا جائے، بیرسٹر گوہر کا اظہارِ افسوس
  • لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگیا: فیصل واوڈا
  • ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلم طلباء کو داخلہ دینے کے خلاف جموں میں ہندوؤں کا احتجاج