حرا مانی کی ہمشکل کہلائی جانے والی خاتون اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔
یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل کبھی سوچا نہ تھا کہ اداکاری کروں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ لیکن اب میں نے اور گھر والوں نے اس بارے میں سوچا کہ کیا مجھے اداکاری کی طرف جانا چاہیے۔
ڈاکٹر اقدس نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جو حرا مانی کر رہی ہیں وہ بہت اچھا کام کر رہی ہے اور مجھے بھی وہی کام کرنا چاہیے جو میرا اصل کام ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس لیے میرا حرا مانی کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں مستقبل وہی کام کروں گی جس کے لیے میں نے تعلیم حاصل کی اور جس کی اب بھی پریکٹس کر رہی ہوں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مانی کی
پڑھیں:
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ کا ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فٹبال کوچ جوشووا نے پیر کو لیاری ککری فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد لیاری کے مشہور فٹبال گراؤنڈز، یہاں کے کھیل کے ماحول، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور تربیتی نظام کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔
جوشووا نےلیاری فٹبال اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری شاہزیب زبیر کے ہمراہ مختلف عمر کے فٹبالرز کی میدان میں شاندار کارکردگی۔ اسکلز اور فٹبال کی سمجھ بوجھ کا عملی مظاہرہ دیکھا اور ان کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔
اس موقع پر کوچ جوشووا نے کہا کہ لیاری کا ٹیلنٹ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے بلکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کراچی کا یہ قدیم علاقہ فٹبال کے بہترین کھلاڑی پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ہم لیاری کے بچوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔
جوشووا کے مطابق آئندہ سال انگلینڈ، ابو ظبی اور دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل فٹبال ایونٹس کے لیے لیاری کے انڈر 10 اور انڈر 12 کیٹیگری کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دی جائے گی اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
جوشووا نے نے کھلاڑیوں کو فٹبال کے حوالے سے خصوصی مہارتیں سکھائیں اور کھیل کی عملی تربیت فراہم کی۔