ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جانے والی آبدوز ’ٹائیٹن‘ کیوں تباہ ہوئی؟ وجوحات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔
بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا
یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں کو ’قابلِ گریز المیہ‘ قرار دیا گیا تھا۔
این ٹی ایس بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اوشن گیٹ کا انجینیئرنگ پروسیس ناکافی تھا، جس کے نتیجے میں کاربن فائبر کمپوزٹ پریشر ویسل میں متعدد نقائص پیدا ہوئے، جو مطلوبہ طاقت اور پائیداری کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے آبدوز کی مناسب ٹیسٹنگ نہیں کی، جس کے باعث وہ پریشر ویسل کی اصل طاقت اور استحکام سے لاعلم رہی، جو ان کے ہدف سے کہیں کم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائٹین آبدوز کا ملبہ مل گیا،2 پاکستانیوں سمیت تمام مسافروں کی ہلاکت کا اعلان
مزید بتایا گیا کہ اوشن گیٹ کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے دوران ڈیٹا تجزیہ بھی ناقص تھا، اسی لیے کمپنی یہ نہ جان سکی کہ ٹائیٹن کو پچھلی غوطہ خوری کے بعد نقصان پہنچ چکا تھا اور اسے فوری طور پر سروس سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔
حادثے کا شکار ہونے والوں میں اوشن گیٹ کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش، برطانوی ایکسپلورر ہی مش ہارڈنگ، فرانسیسی ڈیپ سی ایکسپلورر پال ہنری نارگیولے، پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد شامل تھے، آبدوز میں ایک سیٹ کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مقرر تھی۔
یہ حادثہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب گاڑی کے سائز کی آبدوز نے غوطہ لگانے کے تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد کنٹرول روم سے رابطہ کھو دیا۔ اس کے بعد شروع ہونے والی عالمی تلاش نے کچھ دنوں تک دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک جہاز کی کہانی، ہنری پال نارجیولیٹ کی یادوں میں!
چند روز بعد آبدوز کا ملبہ سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے اگلے حصے سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ملا، جہاں سے انسانی باقیات بھی برآمد کی گئیں۔
حادثے کے فوراً بعد اوشن گیٹ نے اپنی تمام کارروائیاں معطل کر دیں۔
گزشتہ سال نارگیولے کے خاندان نے اوشن گیٹ کے خلاف 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا، جس میں کمپنی پر سنگین غفلت کا الزام لگایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آبدوز اوشن گیٹ پریشر ٹائٹینک ٹائیٹن غلط انجینیئرنگ ناکافی ٹیسٹنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوشن گیٹ ٹائٹینک ٹائیٹن ناکافی ٹیسٹنگ اوشن گیٹ یہ بھی
پڑھیں:
گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا
گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا۔ پاکستان میں دہشتگردی، امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں چینی ملازمین پر ڈرون حملہ اسی کی کڑی ہے۔یو این رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کا دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساری دنیا افغانستان کی سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی پرمہر ثبت کرچکی ہے مگر بھارت افغانستان کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے۔ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت، افغانستان ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخانوں میں تجارتی نمائندے تعینات کریں گے۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے بڑھتے تعلقات نے جنوبی ایشیاکی بدلتی سیاسی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔گزشتہ ماہ کی بات کی جائے تو افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے اکتوبر میں بھارت کا دورہ کیا اور متعدد معاہدے کیے۔جب افغان وزیرخارجہ دورہ بھارت پر تھے تو اسی وقت پاکستان پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت بھی کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال پاکستان نے اسرائیل کا فلسطینی سرزمین بشمول غزہ سے مکمل انخلا ضروری قرار دیدیا طلاق 90دن کی مدت پوری ہونے تک موثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا افغانستان ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم