اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔
وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی سرگرمیوں کی مشترکہ پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں برقی، خودکار اور ہائیڈروجن گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں تعاون، اور موٹروے و انفراسٹرکچر منصوبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ مزید برآں، پاکستان اور قطر کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان جلد مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تعلیم و تربیت کے شعبے میں بھی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایگزیکٹو پروگرام تیار کرنے پر اتفاق ہوا، جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے پارکس اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے درمیان شراکت داری کو بھی تقویت دینے پر زور دیا گیا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ہنرمند پاکستانیوں کی قطر میں تعیناتی کے لیے نئے لیبر ایم او یو کی تیاری پر بات چیت جاری ہے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
دونوں ممالک نے اس مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

 کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ