وفاقی حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی پر سینیر صحافی عاصمہ شیرازی کے شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر دیتے ہیں، پھر وہ روز صبح شام انہیں ملیں، باتیں کریں یا لڈو کھیلیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
BREAKING NEWS ????????????
وفاقی حکومت عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کو تیار۔۔۔ پی ٹی آئی درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کر دیتے ہیں۔۔۔ ابھی تک ہمارے پاس کوئی درخواست نہیں آئی۔۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی بڑی آفر۔۔#FaislaAapKa TEAM
Hum News… pic.
اپنی چھت، اپنا گھر: 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کا ٹارگٹ مکمل
وفاقی وزیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے بعض رہنما عمران خان کے قید میں حالات اور ان سے ملاقاتوں کی پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان کو بنی گالہ وفاقی وزیر
پڑھیں:
عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
لاہور:وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، ان کی پارٹی والی کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر، کیوں کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔
لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت ہے اور وہ صوبے میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کراسکی، صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکی جب کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسا بڑا منصوبہ بنایا اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بزدار پلس پلس کی حکومت کا جلسہ عوام نے مسترد کر دیا، جیل میں قید ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی ہے، اس شخص نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، یہ شخص اسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہماری فوج سے بھارت خوف کھاتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دشمن پر خوف طاری ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں بھارت پر حملہ کرنے کی جرأت بھی نہیں کی اور کشمیر کا مقدمہ بھی نہی لڑا اور یہ لوگ فوج پر الزامات لگاتے ہیں، ان کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جاکر فوج پر الزامات لگاتی ہیں، ان کے بیانات بھارت اور افغانستان کے میڈیا پر چلتے ہیں، ثابت ہے کہ انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں یہ چاہتے ہیں ہمیشہ اقتدار میں رہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کیوں کی، توشہ خان کا پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں فوج بری ہے، یہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فوج کو برا کہتے ہیں جس نے اپنی سے پانچ گنا بڑی بھارتی فوج کو شکست دے اس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ویڈیوز دیکھیں، ان کی بہنیں حملے میں موجود ہیں، انہوں ںے فوج کو کمزور کرنے کے لیے وہ کام کیا جو دشمن ہیں کرسکا، تحریک انصاف کی بزدل حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔