اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) عدیل اکبر کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی ماری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس کے ایس پی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔