اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
اس موقع پرسلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم کے باوجود اس پر ایک دن کے لیے بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار ملاقات کے لیے نام جمع کراتے ہیں، مگر اجازت نہیں دی جاتی، بلکہ فہرست میں موجود افراد کے علاوہ دیگر نام شامل کر دیے جاتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی باقاعدہ ملاقاتیں کرائی جا رہی ہیں، تاہم سلمان اکرم راجہ کی طرف سے کوئی تازہ فہرست موصول نہیں ہوئی۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے 24 مارچ کے اپنے سابقہ حکم پر عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کی

پڑھیں:

پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤںکا سیکریٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ
سیکرٹری جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار ،غیر سیاسی شخص قرار، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکریٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سلمان اکرم راجا نے لڑائی کی۔اراکین پارلیمانی پارٹی نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اراکین کہتے ہیں کہ سلمان اکرم راجا کے پاس پارٹی کے لیگل ہیڈ کی ذمہ داری ہے، جب سے سلمان اکرم راجا لیگل کمیٹی کے ہیڈ بنے ہیں بانی سے ملاقاتیں نہیں ہو رہی۔ سلمان اکرم راجا کو احتجاج کی کال دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر نومبر میں بھی کال نہیں دی گئی۔اراکین پارلیمانی پارٹی کی آپس میں لڑائیاں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے،سلمان اکرم راجا
  • عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • شہریوں کو پالیسیوں سے لاعلم رکھنا جمہوری اصولوں کیخلاف: ہائیکورٹ: ناصر باغ درختوں کی کٹائی پر انکوائری کا حکم
  • عمران خان سے بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کی بہنوں سے ملاقات پر سیاست نہ کی جائے،بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ روکی جائے، سب سے گزارش ہے جذبات میں نہ آئیں، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف