کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کابینہ کے اراکین کے نام طے نہیں کیے گئے اور تمام اہم امور پارٹی قیادت کی مشاورت سے طے پائیں گے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی نے وضاحت کی کہ وہ جلد اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد کابینہ کے ناموں اور وزارتوں کی تقسیم پر حتمی منظوری لی جائے گی۔ ان کے بقول، پارٹی کے اندر مشاورت کا عمل جاری ہے اور فیصلہ سازی میں جلد بازی نہیں کی جا رہی تاکہ ایک مؤثر اور فعال ٹیم تشکیل دی جا سکے۔
بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کی ممکنہ کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ اب تک پارٹی بانی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح ہدایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ تمام نام عمران خان کی مشاورت اور منظوری سے ہی طے کیے جائیں گے۔
نومبر میں ممکنہ احتجاجی تحریک سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس وقت انتظامی اور حکومتی معاملات کی نگرانی پر توجہ دے رہے ہیں، جبکہ سیاسی حکمتِ عملی، احتجاجی پروگرام یا عوامی تحریک سے متعلق فیصلے پارٹی کی قیادت اور خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں اور پارٹی قیادت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور حکومت و جماعت کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔