فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے حیدرآباد کا فوجی جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )حیدرآباد کا ایک اور فوجی جوان جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوراج الہندوستان سے لڑائی میں شہید ہوگیا جس کی جسد خاکی حیدرآباد پہنچی، شہید فراز بھٹی کاتعلق لطیف آباد سے تھا، اور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، نماز جنازہ وتدفین میں جی او سی سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کا رہائشی ماں باپ کا اکلوتا بیٹا فراز بھٹی جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوراج سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا ، فراز بھٹی کا جسد خاکی ڈی این اے رپورٹ میں تاخیر کے سبب دو ہفتے بعد حیدرآباد پہنچی تو شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ شہید فراز بھٹی کو فوجی اعزاز کے ساتھ کینٹ قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا جہاں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں جی او سی حیدرآباد، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اس موقع پر شہید کے والدین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کیخلاف زبانیں دراز کرنے والے دیکھ لیں پورا شہر شہید کے جنازے میں موجود ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فراز بھٹی
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کی تنظیمی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔
فورسز نے مناسب وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور مربوط رابطے کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشنز جاری رہیں گے۔