سپریم کورٹ بار انتخابات، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر خواجہ آصف کا طنزیہ ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ
’یہ اس پارٹی کا حال ہے جس کی خیبر پختونخوا میں 13 سال سے حکومت ہے، اور جس کی قیادت وکلاء کے ہاتھ میں ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ
’کالے کوٹ پارٹی پر چھا گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء، دونوں کے لیے یہ نتیجہ باعثِ ندامت اور شرم ہے۔‘
سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں KP کے سارے پولنگ سٹیشنوں پہ PTI کے حمایت یافتہ الیکشن امیدواروں کوشکست ۔ یہ اس پارٹی کا حال ھے جسکی KPمیں 13سال سے حکومت ھے اور ساری قیادت وکلاء کے ھاتھ میں ھے۔ کالے کوٹ پارٹی پہ چھاۓ ھیں۔ صوبائ حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء دونوں کے… pic.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 23, 2025
’یہ سب مل کر بانی کو … بنا رہے ہیں‘، خواجہ آصف کا اشارہخواجہ آصف نے اپنی پوسٹ میں ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا عکس (اسکرین شاٹ) بھی شیئر کیا، جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ وکلاء کی ناکامی کی تفصیلات دی گئی تھیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر وزیر دفاع نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ
’یہ سب مل کر بانی کو … بنا رہے ہیں۔‘
جس سے انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کی سیاسی گرتی ہوئی ساکھ کی طرف اشارہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حمایت یافتہ خواجہ آصف پی ٹی آئی کے مالک
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔