تازہ اطلاعات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی تھی جس وجہ سے انہیں فوری طور پر زخمی حالت میںہسپتال لے جایا گیاہسپتال میں انکی حالت نازک بتائی جا رہی تھی۔ جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود رہی۔لیکن اب افسوسناک خبر آئی ہے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ گولی ان کے سر میں لگی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

لڑکی کے بال کاٹنے کا معاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ و ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد

راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا.یہ دو ماہ پرانا واقعہ ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی اور نا مقدمہ درج کروایا۔والد ملزم جلیل نے کہا کہ میرے بیٹے کو اس مقدمے میں پہلے تھانہ لوئی بھیر اسلام آباد نے گرفتار کیا۔ والد شیر دل خان نے کہا کہ تھانہ لوئی بھیر کیس ختم اور راضی نامہ ہوگیا تھا۔تھانہ نصیرآباد پولیس پرسوں رات گھر سوئے بیٹے جلیل کو گرفتار کر کے لے گئی۔ ملزم کے والد کے مطابق پہلے بیٹوں کو پکڑام پانچ دن تھانے رکھا، پھر چھوڑ دیا اور اب دوبارہ پکڑ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں دہشت گردوں کا تھانہ پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
  • مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
  • تھانہ حیدری کی حدود گٹکا ماوا کی منڈی میں تبدیل
  • شام میں نئی حکومت کے خلاف بشارالاسد کے ارب پتی کزن کی خفیہ پلاننگ بے نقاب
  • خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا
  • پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نمائندہ وفد کی ایس ایس پی حیدرآباد سے ملاقات
  • خواجہ آصف کا گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ
  • سابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین گرفتار
  • گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو موقع پر لا کر گولی ماری جائے، خواجہ آصف شدید غصے میں
  • لڑکی کے بال کاٹنے کا معاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ و ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد