City 42:
2025-10-23@12:15:37 GMT

گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائدپابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے، پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

خط کے مطابق آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاقی ضمانت ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے گندم روکنے کا عمل وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے اصولوں کے منافی ہے۔

 خط میں خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی آزادانہ ترسیل کے لیے تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گندم اور ا ٹے کی خیبر پختونخوا کا مطالبہ

پڑھیں:

حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) حکومت نے سونیکی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال مئی میں سونیکی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونیکی اسمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
  • خیبر پی کے کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی کا الزام
  • سہیل آفریدی کی آٹا، گندم کی ترسیل کیلئے پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت
  • سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
  • پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
  • حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ