وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کیلیے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشت کاروں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کردی، چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائے گی، زرعی آمدن ٹیکس کا سہ گنا نفاذ موخرکرکے 15 فیصد کی پرانی شرح بحال کردی گئی۔اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فی من گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت فصل 2025-26 کے دوران 8 لاکھ سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کےپیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی بچت اور ملک کی خود کفالت کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد دینا ہے۔ حکومت سندھ نے بھی کاشت کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں ایگریکلچرل انکم ٹیکس کا نفاذ دسمبر 2024 سے موخر کرنا شامل ہے تاکہ کسانوں کو ریلیف ملے اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے۔
شرجیل میمن نے زور دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سے کسانوں اور عام شہریوں کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہے کیونکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔