Jasarat News:
2026-07-24@09:39:03 GMT

آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستانی کرکٹر اور آل راؤنڈر عامر جمال ایک بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے، ان کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔ اس افسوسناک خبر نے نہ صرف کرکٹ برادری بلکہ عام مداحوں کو بھی گہرے دکھ میں مبتلا کردیا۔

عامر جمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ننھی بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک کو چھو لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس سانحے کی اطلاع دی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، “اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف”۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا ہمیشہ تمہیں یاد کریں گے۔

کرکٹر نے اپنی مرحوم بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔” تاہم اب تک نومولود بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

عامر جمال کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور مختلف کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔ پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی عامر جمال اور ان کی اہلیہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہیں کہ وہ والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

کرکٹ برادری کی جانب سے عامر جمال کے خاندان کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عامر جمال

پڑھیں:

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف

ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • زندگی کا مقصد
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی