محسن نقوی کا خیبر پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں۔ ان کی درخواست پر وزیر داخلہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں۔ سردار سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں، وہ ناقص اور پرانی ہیں، یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے، سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ یقینی ہو، امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پختونخوا حکومت خیبر پختونخوا بلوچستان کو وزیر داخلہ وفاقی وزیر کی جانب سے حکومت کی سے واپس کہ خیبر واپس کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔