خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع کے لیے 10 بلٹ پروف گاڑیاں درکار ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس کو گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کو 2 گاڑیاں ملنی تھیں، فیڈرل کانسٹیبلری کو 10 ماہ قبل بھی3 بلٹ پروف گاڑیاں مل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی فیڈرل کانسٹیبلری وفاقی وزیر داخلہ بلٹ پروف گاڑیاں گئیں بلٹ پروف پولیس کو
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ برطانیہ، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مذاکرات متوقع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے، وزیر داخلہ 3 دن کے دورے پر ہیں اور اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شریک ہوں گے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارِن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے جا چکے ہیں، جبکہ برطانوی ذرائع کے مطابق یہ ڈوزیئر ابھی تک برطانیہ نہیں پہنچا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران حکومت پاکستان کی جانب سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت
اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو میں کہ کہا کہ وہ ’آزادی اظہار‘ کے حق کے حامی ہیں، لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے، جو لوگ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلا رہے ہیں، انہیں جلد پاکستان واپس لایا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ پاکستان پی ایس ایل شہزاد اکبر عدیل راجا محسن نقوی ملزمان حوالگی وزیرداخلہ