2025-12-10@17:16:05 GMT
تلاش کی گنتی: 694

«واپس روانہ»:

    کراچی (نیوزڈیسک) سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو قتل،بھارتی خفیہ ایجنسی را سےفنڈنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے مقدمے میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں صبغت اللہ، شیراز اور طلعت کو پیش کیا۔ ملزمان کے وکلا نے درخواست دائر کیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم طلعت اقبال سے برآمد ذاتی اشیاء واپس دی جائیں۔ ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک کارڈ واپس...
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے مقدمے میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں صبغت اللہ، شیراز اور طلعت کو پیش کیا۔ ملزمان کے وکلا نے درخواست دائر کیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم طلعت اقبال سے برآمد ذاتی اشیاء واپس دی جائیں۔ ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک کارڈ واپس کئے جائیں۔ رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد نے موقف اپنایا کہ ملزم کے موبائل فون کا فرانزک ہونا ہے وہ واپس نہیں ہوسکتا۔ بینک کارڈ...
    ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو مزید 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی سپرداری کی درخواست پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اس کیس کا پہلا تفتیشی افسر جیل میں بند ہے، اس تفتیشی افسر سے تمام معلومات لینی ہے۔ وکیل ڈکی بھائی نے کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، میرے 4 کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمیں...
    بھارت کی نجی ایئرلائن انڈیگو نے ملک بھر میں 6 روز تک جاری رہنے والی پروازوں کی منسوخی اور بے نظمی کے بعد 610 کروڑ روپے کے ریفنڈ مکمل کردیے، اور متاثرہ مسافروں کو قریباً 3 ہزار سامان کی اشیا واپس کر دیں۔ یہ بات اتوار کو بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کی جانب سے بتائی گئی۔ مزید پڑھیں: بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری انڈیگو جو روزانہ قریباً 2300 پروازیں چلاتی ہے اور بھارت کے اندرونی فضائی سفر میں 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتی ہے، نے ہفتے کے روز 1500 پروازیں اور اتوار کو 1650 پروازیں چلائیں، جس کے نتیجے میں اس کے 138 میں سے 135 مقامات کے ساتھ فضائی روابط بحال ہو...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ ختم ہو چکے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت ہے، اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989 میں...
    شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز شارجہ :شارجہ وارئرز اپنی اگلی میچ میں ایم آئی ایمیریٹس کے خلاف زبردست واپسی کے لیے تیار ، پہلے میچ میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہار کے بعد ٹیم اگلے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ شارجہ میں مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے شارجہ کو ایک مضبوط قلعہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیم اپنی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے اگلے میچ میں بہتری دکھانے کی کوشش کرے گی۔ جے پی ڈومنی نے کہا کہ ہم نے حالات...
    قومی ائیرلائن کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 نے اڑان بھری تو تھوڑی ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد تکنیکی مسئلے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔ پرواز میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔ فنی خرابے کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر ناصر حسین شاہ طیارے سے اتر کر واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات کو آج سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق 36 سال پرانا مقدمہ وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا گیا۔ شریعت اپیلیٹ بینچ نے قرار دیا کہ متعلقہ قوانین ختم ہوچکے اور اب الیکشن ایکٹ 2017 نافذ ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کی سربراہی جسٹس شاہد وحید نے پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ساتھ کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ اب ختم ہوچکے ہیں، جبکہ انتخابات سے متعلق الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت قانون ہے۔ ڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    --فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی غیرقانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے۔خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالنے کا  اچھا فیصلہ کیا ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئیشوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آئیں، لیکن اب یہ خوشی محفوظ اور سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی۔ عظمٰی زاہد بخاری نے واضح کیا کہ اب بسنت صرف خوشی کا تیوہار ہے اور کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خونی ڈور کا دھندہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے اور 18 سال سے کم عمر بچے اب پتنگ نہیں اُڑا سکتے۔ ڈور بنانے اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے اور ہر ڈور پر QR کوڈ کے ساتھ شناخت ہوگی۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت...
    پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف مؤثر آپریشن نہ ہونے پر شدید برہمی ہے اس لیے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرائے کے گھروں میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے قائم کیمپ صوبائی حکومت کے لیے مالی بوجھ بن چکے ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔...
    غیر فعال قرار دیئے گئے کیمپوں میں 43 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور ایک پنجاب میں واقع تھا، 25 ستمبر، 13 اکتوبر اور 15 اکتوبر 2025ء کو تمام کیمپوں کی ڈی نوٹیفکیشن مکمل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم خیبر پختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3...
    پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم وفاق کی سنجیدہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا یہ جامع پلان قومی سلامتی، ریاستی وسائل کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر حکمتِ عملی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54...
    سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، ایچ آر ڈی رپورٹ کئے گئے 35افسران کو گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق جن افسران کو گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سردار خان زمری ،عبدالحکیم ، ممتاز علی شیر ، افتخار علی حیدری ، کاشف شاہ ، ظفر اقبال ، ثنا اللہ ورک ، علی اصغر گوپانگ ،خالد کھوکھر، آصف اقبال و دیگر شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعظم شہبازشریف لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم شہبازشریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے بعد ازاں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔وہ پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔یاد رہے وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے قیام کے دوران اُنہوں نے روٹین کا چیک اپ کرایا ہے۔خیال رہے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک میں اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، تاہم حکومتی وزرا اور مشیر اِن کی واپسی پر معاملہ کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران عازمینِ حج کے لیے پاکستانی میڈیکل اسٹاف بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھرتی کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور امیدوار اپنی درخواستیں کل تک جمع کروا سکتے ہیں۔وزارتِ مذہبی امور نے حج مشن کے لیے میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ حج کے دوران عازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارت 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور 196 پیرامیڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجے گی۔وزارت کے اعلامیے کے...
    عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں...
    بنگلہ دیش نے چٹوگرام وار سیمٹری میں دفن کیے گئے 18 جاپانی فوجیوں کی باقیات کی نکاسی اور ان کی جاپان واپسی کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ فوجی دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو بنگلہ دیش میں کرپشن کیس میں سزائیں جاپان کی حکومت کی جانب سے منتخب 10 رکنی ماہرین کی ٹیم 17 تا 28 نومبر 2025 کے دوران چٹگام میں موجود رہی اور نکاسی کے عمل کی نگرانی کی۔ یہ کارروائی بنگلہ دیش آرمی کے چٹگام ایریا کی مکمل انتظامی اور سکیورٹی معاونت کے تحت، ملک کی عبوری حکومت کی ہدایات کے مطابق انجام دی گئی۔ اس عمل کی نگرانی معروف آزادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ  فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
    لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔ محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں سے افغانوں کو واپس بھیج دیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کیمپس کو وفاقی حکومت نے ڈی نوٹیفائی کر دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس وہاں فعال ہیں، ہم نے اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیرقانونی مہاجرین واپس بھیج دیے۔ یہ بھی پڑھیے: باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کو ڈھونڈ کر...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب تک 11 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اگلے ہفتے سے ایس ایچ اوز سطح پر ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ افغان باشندوں کو تلاش کریں، خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کیساتھ تعاون کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں جعلی چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہناتھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طلاق نوے دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی،خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلاشرط دیا ہوتو بیوی کوطلاق واپس لینے کا حق بھی حاصل ہے،سپریم کورٹ نے محمد حسن سلطان کی اپیل مسترد کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس شفیع صدیقی نے  12صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا،شادی کے بعد میاں بیوی نیویارک میں رہائش پذیر تھے، بیوی 2023 میں بیٹی کے ساتھ نیویارک سے کراچی واپس آگئی تھی۔  سپریم کے فیصلےمیں کہاگیا کہ بیوی نے 3جولائی 2023 کوکراچی سےشوہرکوطلاق کا نوٹس جاری کیا تھا، بیوی نے 10 اگست 2023 کوطلاق کانوٹس واپس لینےکی درخواست جمع کروائی تھی،یونین کونسل نے 90 روز پورے...
    پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم ہوگیا جب کہ  پنجاب حکومت نے دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر حیران کن ریکارڈ بنا دیا۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمین، اُن کی ملکیت، اُن کا حق واپس مل گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی، صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ  لیا، پنجاب میں خواتین کے زمین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کو پاکستان واپسی کی درخواست پر ان کی 20 یوم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کی پاکستان واپسی کی درخواست پرسماعت کی۔نیب اور سرکاری وکلا کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ درخواستگزار یا مفرور ملزم پاکستان واپس آئے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان آنے پر اسے احتساب عدالت میں پیش ہونا...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ان کی 20 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سماعت جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو ہوئی۔ نیب اور سرکاری وکلاء نے درخواست کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نہیں چاہتا کہ درخواست گزار پاکستان واپس آئے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ پاکستان آنے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش ہونا ہوگا، اور عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر رضا نقوی نے بتایا کہ ہائیکورٹس ضابطہ فوجداری کی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور – کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والا تہکال کا رہائشی نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔ نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق، مغوی کو بازیاب کرانے کے لیے ڈاکوؤں کو بھاری رقم ادا کی گئی، جس میں پی ٹی آئی ایم این اے شیر علی ارباب اور دیگر عمائدین نے بھی مالی مدد فراہم کی۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے ادا کیے تاکہ نوجوان کی بازیابی ممکن ہو سکے، اور دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان کی مدد کی۔ واضح رہے کہ نوجوان کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کو ملتان سے اغوا کیا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اکثر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تو اگر اس کی پالیسی یہی ہے تو وہ خیبرپختونخوا کے 12 میں سے کم از کم ایک ضلع دہشتگردوں کے قبضے سے واپس لے کر دکھائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے کہا کہ سنہ 2014 میں جب پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوانین پہلی مرتبہ متعارف ہوئے تو تحریک انصاف نے ان کی مخالفت کی اور وہ ان قانون سازی کا حصہ ہی بننا نہیں چاہتی تھی۔ انہوں...
    لاہور: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے بھارتی خاتون سربجیت کور، جس نے گزشتہ دنوں پاکستان آکر اسلام قبول کیا اور مقامی شہری ناصر سے نکاح کر لیا تھا ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ویزا خلاف ورزی اور طے شدہ مدت سے زائد قیام پر نور بی بی کو غیر قانونی غیر ملکی قرار دے کر فوری طور پر واپس اس کے ملک انڈیا بھیجا جائے۔ درخواست کے مطابق سربجیت کور 4 نومبر 2025 کو 10 روزہ سنگل انٹری مذہبی ویزے پر سکھ یاتریوں کے گروپ کے ساتھ پاکستان آئیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، تائیوان اور یوکرین سے متعلق امور پر بات چیت کی۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی کامیابیوں کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے تائیوان سے متعلق یہ واضح مؤقف ایسے وقت میں اختیار کیا ہے جب حال ہی میں جاپانی وزیراعظم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میںسابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے وضاحت کیلیے ڈپٹی اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر نیب کو 28نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزار یا ان کے اٹارنی کہاں ہیں؟ وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے پاکستانی سفارت خانے میں پیش ہوکر وکالت نامے کی تصدیق کی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کم از کم اٹارنی کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے، وکیل کاکہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اس صورت حال میں درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ ضمانت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی 10 بڑی مزدور یونینوں نے حکومت کی طرف سے جمعہ کے روز اعلان کردہ لیبر قوانین پر سخت احتجاج کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد حکومت نے مزدور یونینوں کے خلاف بہت دھوکا اور فراڈ کیا ہے۔ جو درحقیقت بھارت کے عام مزدور کے خلاف ہے۔ مزدور یونینوں نے اس حکومتی فیصلے کے خلاف جاری کردہ اپنے بیان میں نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ظالمانہ قوانین کو واپس لے ورنہ بدھ کے روز پورے ملک میں مزدور سڑکوں پر ہوں گے۔ مودی حکومت نے چار ایسے قوانین کو نافذ کیا ہے جن کی پارلیمان سے منظوری 5سال پہلے لی گئی تھی۔ مودی حکومت...
    ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ بیلجئیم مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانہ ہوگئے، وطن واپسی کے سفر کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔یورپی یونین کے چوتھے انڈوپیسفک وزارتی فورم کے دوران انہوں نے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار ترجمان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیلجئیم کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپسی کے لیے روانگی کر لی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں شرکت مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانگی اختیار کی، واپسی کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے سائیڈ لائن ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ انہوں نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حالیہ سوشل میڈیا تبصروں اور انٹرویوز میں دیے گئے اپنے بیانات کے تناظر میں وضاحت اور معافی جاری کی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کے بیانات کا بنیادی مقصد سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے متعلق حکومتی ہدایات کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنا تھا اور کسی بھی فرد، بشمول کھلاڑی، بورڈ کے ارکان یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کو قصداً یا غیر قصداً بدنام کرنے کی نیت کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے محمد رضوان کو پاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کی گئی اپنی رائے کو اب غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے رضوان کے فلسطین کے عوام کی...
    بیجنگ: چین نے خبردار کیا ہے کہ چینی عوام اور بین الاقوامی برادری جاپان کو عسکری راہ پر واپس جانے، پرامن ترقی کے وعدوں کی خلاف ورزی کرنے اور جنگ کے بعد قائم بین الاقوامی نظام کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں معمول کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ  ایسے اقدامات صرف ناکامی پر منتج ہوں گے،  دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے بعد جاپان کی حیثیت ایک شکست خوردہ ملک کے طور پر یہ تقاضا کرتا تھا کہ اسے مکمل طور پر غیر مسلح رکھا جائے اور وہ ایسے صنعتی منصوبے نہ کرے جو ملک کو دوبارہ جنگ کے لیے تیار کر سکیں۔ ماؤ نے کہا...
    بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران، تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان بیانات نے چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور چینی عوام میں شدید غم و غصہ اور مذمت پیدا کی ہے۔ چین کی جانب سے جاپان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے غلط بیانات کو واپس لے، چین سے متعلق امور میں مشکلات پیدا کرنے سے باز رہے، عملی اقدامات کے ساتھ اپنی غلطی کا اعتراف کرے اور اسے درست کرے، اور چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے۔ اگر جاپان اپنے اشتعال انگیز...
    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچے ہیں۔ وہ 22 نومبر کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ مزید پڑھیے: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کروانے کے علاوہ لندن میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ...
    پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی توئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو طبیعت ناساز ہونے کے باعث وطن واپس چلے گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ کیا تھا تاہم سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا گیا ہے تاکہ ان کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہونے کے لیے اچھا وقت مل سکے۔ چارتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں ڈسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسیتھا فرنانڈو کی پون رتھنائیکے کو اسکواڈ...
      راولپنڈی(نیوزڈیسک)سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل کپتان سمیت سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپس جانے والوں میں سری لنکن کپتان چیرتھ اسالنکا اورایسیتھا فریننڈو شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مسلسل طبیعت کی خرابی کے باعث وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ اب سہ ملکی کرکٹ سیریز میں داسن شانکا سری لنکا کے کپتان ہوں گے۔ پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز آج شروع ہو رہی ہے۔
     سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں چور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی لوٹتا ہے، اور واردات کے دوران دکاندار کو تھپڑ بھی مارتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں موجود چھوٹی بچی نے خوف کے باوجود ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھانے کی چیز چور کو دے دی۔ بچی کے اس ردعمل نے چور کے دل پر اثر ڈالا اور اس نے فوری طور پر دکاندار کو اس کی ساری چیزیں واپس کر دیں۔ بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی،باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS —...
      پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبے کے مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، جس کے تحت صوبے کو 400 ارب روپے ملنے چاہیں۔ وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے، کے پی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر سے 90 فیصد عوامی مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت صوبے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کرکے دیکھائیں گے۔ بیوٹی فیکیشن پشاور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاورہم سب کاہے،اسکوخوبصورت ترین...
    لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
    25 سالہ افغان شہری عدنان خان (فرضی نام) گزشتہ 2 دہائیوں سے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مقیم تھے۔ تاہم پنجاب میں افغان باشندوں کی واپسی کے حکومتی احکامات کے بعد ان کا خاندان افغانستان واپس چلا گیا، لیکن عدنان پشاور آگئے اور اب یہیں رہائش پذیر ہیں۔ صرف عدنان خان ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں افغان باشندے جو ملک کے دیگر حصوں میں رہتے تھے، واپسی سے بچنے کے لیے پشاور کا رخ کر چکے ہیں جہاں دیگر صوبوں کے مقابلے میں ان کی واپسی کی رفتار نسبتاً سست ہے۔ عدنان خان کہتے ہیں ’پشاور میں جلد شناخت نہیں ہوتی‘۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران شہری حسان لطیف نے اپنی درخواست واپس لے لی، جسٹس چوہدری اقبال نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے نمٹا دیا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید تبدیلیاں زیرِ غور ہیں لہٰذا یہ درخواست قبل از وقت ہے اور ممکن ہے کہ تبدیلیوں کے بعد درخواست گزار کے اعتراضات ختم ہو جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ مقسط سلیم نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ فی الحال درخواست واپس لے رہے ہیں...
    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنےو الےکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔ سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔ پاکستان اور سری لنکا کےدر میان تین میچز کی سیریز کادوسرا و ن ڈےکل راولپنڈی میں...
    کراچی: معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔ تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کے دوران آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ ایک بار گھر میں انکے پیسے اور چیزیں گم ہونے لگیں، مجھے کسی نے مشورہ دیا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب گھر میں جنات موجود ہوں، اُن سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں۔ آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے ایسا ہی کیا اور جنات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی ہیں برائے مہربانی میری چیزیں واپس کردیں جس کے بعد شام تک مجھے میرے گمشدہ پیسے واپس مل گئے، اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بظاہر ایک روایتی پیشی، روایتی سماعت اور روایتی التوا ہے، ہمارے عدالتی نظام میں بھی ایسا ظلم کا نظام ہے کہ اسے ہی نظام کہا جاتا ہے۔ مقدمہ کسی نوعیت کا ہو، کتنا ہی سنگین ہو، سائل کتنا ہی مظلوم اور مجبور ہو، کبھی جج چھٹی کرجاتا ہے، کبھی ایک وکیل تاریخ بڑھانے کی درخواست کرتا ہے کبھی دوسرا، اور عافیہ کے کیس میں تو سارے مظالم پر مشتمل ظلم ہوا ہے۔ جج بدلنے لارجر بنچ بنانے، بنچ ٹوٹنے، پھر بننے کے بعد اب معمول کے تاخیری نظام کے مطابق سماعت ہوئی اور اس مرتبہ درخواست گزار کا وکیل حاضر نہیں...
    ---فائل فوٹو  کوئٹہ شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارراوئیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے مزید 2038 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔اس سال یکُم ستمبر سے اب تک 60 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر کے واپس افغانستان بجھوایا جا چکا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو ڈی سی آفس میں قائم ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد اِنہیں چمن کے راستے واپس اِن کے وطن افغانستان بجھوایا جائے گا۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل...
    سرجانی ٹاؤن (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے سرجانی کے عوام کے حقوق چھین کر واپس لیں گے۔ سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج کے کامیاب جلسے کے شاندار انتظامات پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج اس جلسے کا انعقاد، سرجانی کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے، سرجانی کے غیور عوام دہائیوں سے ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرجانی میں تمام لسانی اکائیوں کا گلدستہ موجود ہے، تمام اکائیوں کی نمائندگی آج اس جلسے میں موجود ہے، سرجانی میں قانون و انصاف کی عملداری کیلئے...
    اٹلی نے صوبہ بلوچستان کے آثار قدیمہ کے مقامات سے چوری ہونے والے قدیم نوادرات واپس کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نوادرات تقریباً 5000 سال پرانے ہیں۔ روم میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ بازیافت دونوں ممالک کے درمیان "بہترین دوطرفہ تعاون" کی مثال ہے۔ سفارت خانے کے مطابق نوادرات بلوچستان کے کلی اور نال کے مقامات سے منسلک ہیں اور کانسی کے دور سے تعلق رکھتی ہیں اور ان ابتدائی بستیوں سے ہیں جو وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پہلے کی ہیں۔ یہ نوادرات روم کے حوالے کی گئیں جسے کے بعد یہ پاکستان پہنچیں۔ ان اشیا کو اطالوی حکام نے بیرون ملک اسمگل کرنے کے دوران ضبط کیا تھا۔ اس سے قبل برآمد ہونے والے سات دیگر ٹکڑے اپریل میں میلان میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کو واپس کیے...
    پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-08-3 لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے ماں سے بچوں کی بازیابی کیلیے باپ کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے سماعت کے دوران درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری نے کی۔ درخواست گزار عبدالرزاق نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کی بیوی نے 3 بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے، جنہیں بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچے اگر ماں کے پاس ہیں تو اسے حبس بے جا کیسے کہا جا سکتا ہے؟ جسٹس شہرام سرور چودھری نے کہا کہ ’’کیا آپ یہاں کوئی نیا قانون بنانے چلے ہیں؟‘‘عدالت نے مزید کہا کہ بچوں پر جتنا حق باپ کا ہوتا...
    سٹی 42: سرکاری افسروں  کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 45 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے شرکاء کی فہرست میں ردوبدل کرتے ہوئے 7 افسروں کے نام کورس سے واپس لے لیے ہیں جبکہ 54 نئے افسروں کی اضافی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے  اور2 نامزد افسروں  کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق کورس سے نام واپس لیے جانے والے افسروں  میں آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن آفیسر متروکہ وقف املاک آرگنائزیشن، کابینہ ڈویژن شعیب الرحمان، سیکشن آفیسر ملٹری فنانس ونگ راولپنڈی نائلہ کلثوم...
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شواہد وسیع ہیں اور گواہوں کی فہرست طویل ہے، جس کیلئے ملزمان اور انکے وکلاء کے درمیان باقاعدہ اور خفیہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے۔ پی آئی ایل میں درخواست کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر سے باہر (بھارت) کی جیلوں میں بند قیدیوں کو واپس لایا جائے۔ اس درخواست میں محبوبہ مفتی بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے، قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ ایک معنی خیز پیغام کے ذریعے اپنی خاموشی بھی توڑ دی۔ بابر اعظم نے میچ کے اگلے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا: ’شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے۔ اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا‘۔ یہ پیغام ان کے مداحوں اور ناقدین، دونوں کے لیے واضح اشارہ تھا کہ بابر ایک بار پھر اعتماد کے ساتھ میدان میں واپس آ چکے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں حادثات واقعا ت میں معصوم بچے اورخاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 8افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز جبکہ زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی تھے۔ وہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی...
    افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ایک ہی روز میں صرف چمن بارڈر کے راستے تقریبا 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو احترام کے ساتھ افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل چمن کے بعد اب طورخم سرحد سے بھی شروع کر دیا گیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریبا 15 لاکھ 60 ہزار افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت ہو رہی...
    اسلام آباد: افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔  اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے، تاہم مشرقی محاذ پر اسے شکست اٹھانا پڑی ہے اور اسی سبب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ اسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک...
    اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں غزہ کو واپس کر دی ہیں جن میں سے بعض پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس نے گزشتہ روز 2 مزید اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی تھیں۔ The Nasser Medical Complex in Khan Younis has received the bodies of 30 Palestinian prisoners who had been held by Israel and were returned through the International Committee of the Red Cross as part of a prisoner exchange deal. Medical staff and emergency workers are working… pic.twitter.com/jevMyj9YRz — TRT World (@trtworld) October 31, 2025 دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے جنوبی غزہ کے شہر خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطابات واپس لے لیے ہیں اور انہیں ونڈسر کے محل سے بھی نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق یہ اقدام اینڈریو کے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث اٹھایا گیا ہے، تاکہ شاہی خاندان کو اسکینڈل سے دور رکھا جا سکے۔ 65 سالہ شہزادہ اینڈریو، جو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں، حالیہ برسوں میں ایپسٹین سے تعلقات اور اپنے رویے پر شدید دباﺅ میں رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ان سے ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔پیلس کے مطابق بادشاہ کے تازہ فیصلے کے بعد اب انہیں اینڈریو ماﺅنٹ بیٹن ونڈسر...
    جمعے کے روز لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہریوں کو مختلف اداروں کی مدد سے ڈھاکہ واپس لایا گیا ہے۔ اس عمل میں طرابلس میں قائم بنگلہ دیش کے سفارتخانے اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ افراد فلائی اویا انٹرنیشنل کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے صبح 9 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق، واپس آنے والے زیادہ تر افراد غیر قانونی طور پر لیبیا میں مقیم تھے اور ان میں سے کئی انسانی اسمگلروں کی مدد سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں وہاں گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ افراد...
    راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) رواں سال کے پہلے دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا گیا ، تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویزات کے مطابق راولپنڈی سے رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 942 غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 216 غیر دستاویزی افغان شہریوں کو شناختی کاغذات نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا، جبکہ ویزہ کی مدت ختم ہونے پر 242 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ مزید برآں، 22 کارڈ ہولڈر افغان باشندے بھی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔ یہ فریم ورک دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ فریم ورک کے تحت دونوں ممالک...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کے بعض عہدیداروں کے بیانات کو ’مکارانہ اور منشتر سوچ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھائی چارے کے پیشِ نظر امن کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مذاکرات میں حصہ لیا، مگر اب واضح کر دیتا ہے کہ پاکستان چاہے تو اپنے تمام ہتھیاروں کا معمولی سا حصہ بھی استعمال کیے بغیر طالبان کو مکمل طور پر ختم کر دے اور انہیں غاروں میں واپس دھکیل دے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان نے ان بھائی ممالک کی درخواست پر، جو مسلسل طالبان حکومت سے گزارش کر رہے تھے، امن کے لیے بات چیت کی کوشش کی،...
    ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل کو انسانی ہمدردی، قانونی ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے تیسرے مرحلے کے دوران اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھجوا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی واپسی مہم کو مرحلہ وار منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان شہری کاروبار اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، جنہیں اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار...
    غزہ میں حالیہ جنگ بندی کے بعد بڑی تعداد میں بے گھر افراد اپنے تباہ شدہ گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں حالانکہ علاقہ اب بھی خطرات سے بھرا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کی نگرانی: اسرائیل نے ترک فوجیوں کی تعیناتی مسترد کردی اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق بیشتر عمارتیں غیر محفوظ ہیں اور زمین میں دبا ہوا غیر پھٹا بارودی مواد انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے جبکہ علاقے میں بنیادی سہولیات تقریباً ناپید ہیں۔ اوچا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 300 سے زائد ٹرک امدادی سامان لے کر کیریم شالوم کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچے۔ امداد میں گندم کا آٹا، تیار کھانوں کا سامان، ڈبہ بند خوراک،...
    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عمر ایوب کی ہدایت پر اپیلیں واپس لی گئیں اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا شبلی فراز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل واپس...
    امن معاہدے میں شامل ممالک اگلے 48 گھنٹوں میں پیش رفت پر گہری نظررکھیں گے ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے،دوحا میں امیر قطر سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک ضروری کارروائی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر قطر بھی غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان انہوں نے آسیا-پیسیفک سربراہی اجلاس کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کے دوران دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ممالک اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک مشترکہ طور پر کارروائی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور ان کی لاشوں کی واپسی کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی پیشرفت پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ناگزیر ہے اور اگر اس حوالے سے مثبت ردعمل نہ ملا تو امن معاہدے کے فریق ممالک اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ خود کریں گے۔صدر...
    پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز سالکوٹ (آئی پی ایس )پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلی مثال قائم کردی، بھارت سے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر واپس سرحدر پار بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلی ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی، بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاوں سنگھوکے میں عوام نے 300 جانور واپس کرنے پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنگھوکے سمیت متعدد سرحدی گاوں...
      پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کردی، بھارت سے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر واپس سرحدر پار بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی، بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں ’’سنگھوکے‘‘ میں عوام نے 300 جانور واپس کرنے پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’سنگھوکے‘‘ سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور بھینسیں اور گائیں سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے تاہم پاکستانی عوام نے دریا دلی...
    تونسہ میں پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی پٹی پر دہشتگردوں سے سرکاری سکول کا قبضہ واپس لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق سکول کھول کر تدریسی عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔چند روز قبل دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کے گیٹ پر رقص کیا تھا اور علاقے میں راستے پر بارودی سرنگ بچھائی تھی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس کی سربراہی میں سرحدی پٹی پر آپریشن کیا گیا، اس دوران بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی اور سکول کا قبضہ واپس لے کر تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کروا دیا گیا۔ڈی پی او نے سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور انہیں تسلی بھی دی۔
    وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر واقع داہگل ناکے پر مختصر دھرنا دیا اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئے۔ دھرنے میں پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر، مینا خان آفریدی، ڈاکٹر شفقت ایاز، رانا فراز نون اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران داہگل ناکے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دھرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لیڈر سے پالیسی لینے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے ہیں اور اب وہ عوام کے درمیان جا کر ان سے رائے لیں گے تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “جب سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں، مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے۔...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
    پاکستانی کرکٹرصہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کے دوران بڑا مالی فراڈ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں صہیب مقصود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل انہوں نے اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی۔ خریدار نے 60 لاکھ روپے ادا کیے اور گاڑی لے گیا، جبکہ باقی رقم اور گاڑی کے کاغذات بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ صہیب کے مطابق، میں آٹھ ماہ تک اس شخص سے بقیہ رقم مانگتا رہا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ آخرکار میں نے گاڑی...
    ابوظہبی پولیس نے آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس کردیں ابوظہبی پولیس کے مطابق 140 ملین درہم تقریباً 10 ارب 71 کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم اصل مالکان کو واپس کی گئی۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار 642 سائبر فراڈ کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔ پولیس کے مطابق عوام کو سستے سونے کے بہانے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا، سستے ہولی ڈے پیکجز کےنام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔