وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر واقع داہگل ناکے پر مختصر دھرنا دیا اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئے۔ دھرنے میں پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر، مینا خان آفریدی، ڈاکٹر شفقت ایاز، رانا فراز نون اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران داہگل ناکے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دھرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لیڈر سے پالیسی لینے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے ہیں اور اب وہ عوام کے درمیان جا کر ان سے رائے لیں گے تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا، “جب سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں، مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ رہنمائی لینا میرے لیے بہت ضروری ہے۔”
سہیل آفریدی نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ملاقات کی درخواست بھیجی ہے اور عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے، لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “سوچنا پڑے گا کہ ہمارا ملک کس راہ پر جا رہا ہے۔”
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اب وہ عوام کی عدالت میں جائیں گے اور پارٹی کی جانب سے جو بھی ہدایات ملیں گی، اس پر عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی واضح ہے اور بانی پارٹی کی اجازت کے بغیر کابینہ تشکیل نہیں دی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ عوام کے کام کرنا ان کا فرض ہے، جب کہ جلسے جلوس پارٹی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے حوالے سے کہا کہ انہیں عزت اور وقار کے ساتھ وطن واپس بھیجا جائے گا۔
دھرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میڈیا سے مختصر گفتگو کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے: بیرسٹر سیف

— فائل فوٹو 

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔

راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پہلے دھرنا دیا پھر ختم کر دیا

راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا بعد میں ختم کر دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ  عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلیٰ کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ خط بھی لکھا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں پر حملے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی شریف خاندان کی عادت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا چارسدہ جلسے سے خطاب: ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا
  • بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے: بیرسٹر سیف
  • سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، کوئی قیامت نہیں آئے گی، گورنر پنجاب
  • بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر صوبائی کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
  • وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ کے باہر احتجاج کے بعد عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالا جیل آمد
  • راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پہلے دھرنا دیا پھر ختم کر دیا
  • عمران خان سےملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا