data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ضلع حیدرآباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے کہ لیئے ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کی، جو شہباز بلڈنگ سے شروع ہو کر پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک نکالی گئی۔ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہپوٹو، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد سمیت محکمہ صحت کے افسران، ویکسینیٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا نے پولیو کے خاتمے کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے عزم کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس پرعزم ہیں کہ حیدرآباد اور سندھ بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال سندھ میں پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایک کیس حیدرآباد سے بھی سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین، کمیونٹی ممبرز اور سماجی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو رضاکارانہ طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران ضلع میں 421 انکاری کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے اب 345 انکاری کیسز باقی ہیں۔ ان کیسز کو ڈیل کرنے کے لیے حکومتِ سندھ نے ملٹی پل اسٹریٹجی اختیار کی ہے۔ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کو ان کے حلقوں میں موجود انکاری کیسز کی فہرستیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے حلقوں میں عوامی رابطے بڑھائیں اور کمیونٹی کو آگاہی دیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کے خاتمے پولیو کے کہا کہ

پڑھیں:

کورنگی کاز وے پر کچرا پھینکنے کا معاملہ، محکمہ آبپاشی کو نوٹس جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کے معاملے پر محکمہ آبپاشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران میونسپل کمشنر کے ایم سی اور کمشنر کراچی کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔دونوں افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ ملیر ریور میں کچرا ڈمپ کرنے کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی کی ہے۔قبل ازیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بھی 24 ستمبر کو اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ کوئی ادارہ اس معاملے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔کورنگی کاز وے میں کچرا پھینکنے کے خلاف درخواست 2017 میں دائر کی گئی تھی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 20 ہزار نئے پولیو کیسز سے متعلق وارننگ جاری
  • ٹک ٹاکر کیس کی تحقیقات کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی لاپتا
  • کنڈیارو،روٹری کلب نوشہروفیروزکے زیراہتمام پولیو کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی واک نکالی جارہی ہے
  • حیدرآباد ،بھائی خان ویلفیئر کے تحت پولیو کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے
  • ٹنڈوجام،سماجی تنظیموں کے اجلاس سے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر والنٹیری ایجنسیز حیدرآباد شفقت علی سولنگی خطاب کر رہے
  • سندھ میں مستقبل قریب میں 20 ہزار نئے پولیو کیسز سے متعلق وارننگ جاری
  • صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلیے متعارف کروایا گیا نیا طریقہ کار نافذ
  • اسپرے مہم شروع نہ ہونے سے حیدرآباد میں مچھروں کی بہتات
  • کورنگی کاز وے پر کچرا پھینکنے کا معاملہ، محکمہ آبپاشی کو نوٹس جاری