غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ناقص اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ وسطی کورنگی اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز نے مجموعی طور پر 20 دکانیں سر بمہر کردی ہیں۔ سیل کردہ دکان بلااجازت کھولنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیاجبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمشنر کراچی کو پیش کردہ ڈپٹی کمشنر ز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ دکانیں فارملین ملا دودھ فروخت کر رہے تھے۔ جبکہ فارملین ملا دودھ پینے سے انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ فارملین انسان کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے، علاوہ ازیں اعصابی عوارض کا بنتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق یہ انسان کو کینسر کا شکار بھی کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی اور کورنگی میں سات سات دکانیں سیل کی گئیں جبکہ ضلع ملیر میں ایک ہول سیلر سمیت 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ دودھ کے نمونے پی ایس کیو سی اے لیبارٹری Pakistan Standards and Quality Control Authority میں چیک کئے گئے ہیں۔محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو دودھ میں ملاوٹ شدہ دودھ کے بادے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ناقص اور غیر صحت مند دودھ انسان کے لئے نقصان دہ ہے اس کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرسے کہا ہے کہ وہ دودھ کا معیار چیک کریں اورہر قانونی اورضروری کارروائی کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری دودھ دستیاب ہو۔کمشنر آفس نے جن دکانوں کو سربمہر کیا گیا ہے ان کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ جو دکانیں سیل کی گئی ہیں ان میں ضلع وسطی میں گجر ڈیری اینڈ کیٹل فارمر، ناظم آباد نمبر 3، گجر ڈیری سیکڑء 11نیو کراچی، ناگوری ملک شا پ نارتھ کراچی،امام ملک شاپ 11C نارتھ کراچی، فضل ربی ملک سینٹر بفر زون 15.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہ فیصل نمبر ملک شاپ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔