لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ لاہور سول سیکریٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 678، شاہدرہ میں 657 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 627 رہا۔
فیصل آباد میں اے کیو آئی 471 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا میں 262، سیالکوٹ میں 219 اور ملتان میں 203 رہا۔
اسموگ بڑھنے سے سانس اور دیگر امراض میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے بیمار افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کراچی میں اسلحے کی نمائش پر پہلا مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کی مدد سے ایک ایسے شخص کا سراغ لگا لیا جو عوام کے سامنے جدید اسلحہ دکھا رہا تھا اور اس حوالے سے شہر میں پہلی بار مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ کارروائی سندھ پولیس کے جدید نگرانی نظام کی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے ہدایت دی تھی کہ سیف سٹی کے کیمروں کو صرف جرائم کی روک تھام کے لیے ہی نہیں بلکہ ایسے افراد کے خلاف بھی استعمال کیا جائے جو اسلحے کی نمائش کرتے ہیں۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ اسی حکومتی ہدایت کے تحت پہلی بار کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔
معلومات کے مطابق شاہین کمپلیکس کے قریب ایک نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ عوامی مقام پر جدید اسلحہ دکھا رہا تھا۔ سیف سٹی کے کیمروں نے اس کی گاڑی کا پتہ لگایا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کس حد تک جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ دو روز قبل ہی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا کہ اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے، اور اسی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یہ کارروائی ممکن ہوئی۔ اس مقدمے کے بعد امید ہے کہ شہر میں عوامی سطح پر اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔