پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اکتوبر 2025ء ) سابق مشیر خیبرپختونخواہ حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت نے پورے پاکستان میں گندم کی سپلائی بند کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوا ہے- یہ ایک غیر آئینی عمل ہے جو پنجاب نے اٹھایا ہے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ آٹے کی ترسیل نہیں روک سکتا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ وفاق کے سامنے رکھا جس پر پنجاب کی وزیراعلی نے کہا اگر ہم ترسیل نہیں روکتے تو ہمارے ہاں مہنگائی ہوگی ، ہم نے موقف اٹھایا کہ آئینی طور پر آپ ملک کے اندر کسی چیز کی ترسیل نہیں روک سکتے۔(جاری ہے)
تمام فورم نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہم امید کرتے ہیں پنجاب حکموت یہ غیر آئینی پابندی اٹھا لے گی۔ دوسری جانب سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا میں تھیلا آٹا کی سپلائی میں قلت کے باعث مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا جس کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین نے بتایا کہ کئی روز سے 10 کلو تھیلا آٹا کی عدم فراہمی پر دوکاندار 905 روپے کی بجائے 970 روپے میں فروخت کر کے لوٹ مار مچائے ہوئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی سپلائی میں آٹا
پڑھیں:
تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گیا، سونا ایک بار پھر مہنگا
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 42 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے بعد 442800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے اضافے کے بعد 379629 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348005 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے کے بعد 4217 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونے کی قیمت ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا