بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر صوبائی کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بانیِ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیر اعلیٰ کے بقول ججز کے احکامات کے باوجود ملاقات کرانے میں رکاوٹیں ڈالیں جا رہی ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے ٹی وی پر آکر کہا کہ یہ وزیرِ اعلیٰ نہیں بنے گا، اس طرح کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی و انتظامی دباؤ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردی کو صرف آپریشن سے ختم کیا جا سکتا تو ملٹری آپریشنز پہلے ہی اس کو ختم کر چکے ہوتے؛ حکمتِ عملی واضح ہونی چاہیے۔
صوبائی صدر جنید اکبر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ جب بھی جو بھی احتجاج کے حوالے سے ہدایات پارٹی دے گی میں بحیثیت کارکن من و عن تسلیم کروں گا۔
سہیل آفریدی pic.
— Muhammad Suhail ALI. (@MuhammaddSuhail) October 23, 2025
سہیل آفریدی نے عندیہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر صوبائی کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں ہوگی۔
وزیرِ اعلیٰ نے الزام لگایا کہ جب سے انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے، انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے لیڈر سے رہنمائی لینے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت سے ملاقات کی درخواستیں بھیجی ہیں، مگر کوئی معاونت یا مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
’ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں، مگر کوئی نہیں سن رہا، اب عوام کی عدالت میں جاؤں گا۔‘
سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ اپنے لیڈر کے طرزِ عمل کے مطابق چلیں گے اور پارٹی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔
’بحیثیت وزیرِ اعلیٰ میرا کام عوام کے لیے کام کرنا ہے، جلسے جلوس پارٹی کا معاملہ ہیں، جو ہدایات آئیں گی اُن پر عمل کروں گا۔‘
مزید پڑھیں: عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط
دفاعی و سیکورٹی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کا لیڈر مذاکرات کا حامی رہا ہے اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
’مگر کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کا فیصلہ بند کمروں میں کرے۔‘
انہوں نے صوبائی پولیس کے لیے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 7 ارب روپے کی گرانٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد بلٹ پروف گاڑیاں ملیں گی۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی مراد سعید کے قریب کیوں اور علی امین سے کیا غلطی ہوئی؟ عمران خان کی نئی چال
سہیل آفریدی نے وفاقی سطح پر فنڈز اور شفافیت کے مسائل کی جانب بھی اشارہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ جلد بلائی جائے اور صوبے کو اس کا جائز حق 350 ارب روپے جاری کیے جائیں، جبکہ ان کے مطابق قومی ترقیاتی پروگرام میں خیبرپختونخوا کے بقایا جات 2200 ارب روپے سے زائد ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اگر وفاق دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ ہوتا تو مالی وسائل کی فراہمی ممکن ہوتی، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عزت و وقار کے ساتھ افغان بھائیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل افغان این ایف سی بلٹ پروف گاڑیاں خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قومی ترقیاتی پروگرام گرانٹ وزیر اعلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل افغان این ایف سی بلٹ پروف گاڑیاں خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی قومی ترقیاتی پروگرام وزیر اعلی سہیل آفریدی نے سہیل ا فریدی سے ملاقات انہوں نے کہا کہ ا کے لیے
پڑھیں:
پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جائے، صوبائی حقوق بات چیت اور دلیل سے لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا مطالبہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام و تفہیم کے ذریعے حل کی راہ اپنانا ہوگی۔
گورنر نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے ان کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ میں تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ صوبائی حکومت اپنا مقدمہ تیار کرے اور وفاق سے دلیل کے ساتھ بات کرے، میں ہر سطح پر تعاون کے لیے موجود ہوں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کرسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کافی عرصے سے فوجی آپریشن جاری ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن افغانستان کی سرزمین بدقسمتی سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر امن اور ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارلیمانی جرگہ تشکیل فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا