خیبر پی کے کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پی کے کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات کے زریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔