Jang News:
2025-10-18@17:40:08 GMT

کراچی: طوطا پکڑنے کے بہانے نوجوان فلیٹ میں واردات کرکے فرار

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

کراچی: طوطا پکڑنے کے بہانے نوجوان فلیٹ میں واردات کرکے فرار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے نوجوان فلیٹ سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔ 

گلستان جوہر کے ایک اپارٹمنٹ میں نوجوان لڑکا آیا اور ایک بزرگ شہری سے کہا کہ اس کا طوطا فلیٹ کی گیلری میں آگیا ہے جسے وہ پکڑنا چاہتا ہے۔ 

اجازت ملنے پر وہ گیلری کی طرف گیا تو وہاں طوطا نہیں تھا۔ نوجوان بزرگ شہری کو گیلری کے اوپر کی جانب متوجہ کرکے یہ کہتا ہوا چلا گیا کہ وہ اوپر سے طوطے کو اڑائے گا جو نیچے آئے تو دیکھتے رہنا۔ 

کافی دیر تک طوطا آیا اور نہ ہی نوجوان واپس پہنچا، جس پر اہلخانہ کو شک ہوا اور دیکھا تو لاؤنج میں ٹیبل سے موبائل فون غائب تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، بجلی کے ساتھ پانی کا شدید بحران، شہری ایک ایک بوند کو ترس گئے، منعم ظفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی:۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، شہری پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس گئے، شہر بھر میں پانی کی لائنیں پھٹنے سے بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلبرگ ٹاﺅن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاقے تین دن سے پانی سے محروم ہیں۔

 منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں بہتری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، نصف شہر کو سپلائی نہ ملنے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں، کراچی کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی درکارہے جبکہ دستیاب صرف 650ملین گیلن ہے، تین روز قبل لائنیں پھٹنے سے اب صرف 450سے 500ملین گیلن پانی دستیاب رہ گیا ہے، جگہ جگہ میٹھے پانی کا رساﺅ اور ضیاع افسوسناک ہے۔ شہریوں کو پانی کے ساتھ ساتھ سیوریج کے مسائل کا بھی سامناہے۔

 منعم ظفر نے کہا کہ نعمت اللہ خان کا کے 4 منصوبہ 22 سال بعد بھی مکمل نہ ہونا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل میں ناکام رہی ہیں۔ کے فور کے پہلے فیز کے لیے 40 ارب روپے کے بجائے ، صرف 3.2 ارب روپے جاری کیے گئے اس طرح کراچی کے شہری آئندہ تین چار سال بھی پانی سے محروم ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پانی کے بعد بجلی بحران نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، کے الیکٹرک کو 900 ارب روپے ملنے کے باوجود شہر کے بعض علاقوں میں میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے،چند علاقوں میں بجلی چوری کی سزا پورے شہر کو دی جا رہی ہے۔

 منعم ظفر خان نے کہا کہ بل ادا کرنے والے شہریوں سے بجلی چھیننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا اور سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات دائر کیے، عدالتیں تاحال کے الیکٹرک کے خلاف انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، حکومت شہریوں کو بجلی، پانی اور سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے اذیت بن گیا، ریڈ لائن کے مقام پر جگہ جگہ پانی جمع، ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے،بارش ختم ہوئے ایک ماہ گزرنے کے باوجود سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

 منعم ظفر نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے ریڈ لائن ایکشن کمیٹی قائم کر دی ہے، روزانہ بنیادوں پر متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں، منعم ظفر نے بتایا کہ ریڈ لائن کے اطراف جن کا کاروبار متاثر ہوا انہیں فوری معاوضہ دیا جائے۔ منعم ظفر نے کہا کہ شہر کے متعدد مقامات پر سڑکیں تباہ، ملیر ہالٹ تا ٹینک چوک، ایم ایم عالم روڈ ، جہانگیر روڈ، نیو کراچی اور دیگر علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، صوبائی حکومت شہر کراچی کے مسائل سے مکمل طور پر غافل ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فلیٹ سے بیوہ خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے
  • کراچی، بجلی کے ساتھ پانی کا شدید بحران، شہری ایک ایک بوند کو ترس گئے، منعم ظفر
  • کراچی میں کلینک کے اندر زہریلی دوا پینے سے نوجوان کی موت
  • کراچی، انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی: گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد