وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بزنس ویزا
پڑھیں:
پشاور: سرکاری اسپتال کا بلیک میلرسی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
پشاور(نیوزڈیسک )این سی سی آئی کی کارروائی،خاتون کی شکایت پربلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب۔پشاور میں خاتون کی شکایت پرخطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ این سی سی آئی نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر نکلا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی کے مطابق ملزم عمران نے شادی کاجھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر و ویڈیوزحاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرکے لاکھ روپے تاوان مانگا۔ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کربلیک میلنگ کی کوشش کی۔این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کروا کے چھاپہ مارکر ملزم کو موقع پرگرفتارکیا۔ گرفتاری کے دوران قیمتی موبائل فون، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔