data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پولیس اور ہر طبقے نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، جس پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سفیر نیٹلی بیکر نیٹلی بیکر نے نے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251016-08-9
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر جا کر والدہ، اہلخانہ اور بچوں سے ملاقات کی اور گہرے افسوس و دکھ کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں سے ہی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہوتی ہے۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ شہدا قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، انسانی اسمگلنگ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو
  • وفاقی وزیرداخلہ کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد
  • وفاقی وزیر  قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے  امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی اے۔ بیکر کی ملاقات
  • سندھ ہائیکورٹ: قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کیخلاف درخواست
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان رائیڈرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الوداعی ملاقات
  • دبئی میں جائٹیکس کا انعقاد، پاکستان اور امارات میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق