شادی کینسل؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلق کا اختتام ہوگیا ہے۔
63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی، لیکن انہیں اس سال کے اوائل میں سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات میں ٹھنڈک پڑگئی ہے اور وہ اب ڈیٹنگ کا سلسلہ ختم کرچکے ہیں، تاہم دونوں دوست بن کر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن اب ان کے راستے الگ ہوگئے ہیں۔
یہ جوڑا ورمونٹ میں آنا دے آرمس کے سات ملین ڈالر کے گھر پر اکثر دیکھا جاتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جہاں دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔ پیشہ ورانہ سطح پر ان کا تعاون جاری رہے گا، حالانکہ ذاتی تعلقات میں انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں، جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ٹام کروز اور
پڑھیں:
شام کے صدر کا روس سے تاریخی و اسٹریٹجک تعلقات بحال کرنے کا عزم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق : شام کے صدر احمد الشرع کاکہنا ہے کہ دمشق روس کے ساتھ اپنے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
روسی دارالحکومت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمد الشرع نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ اپنے ماضی کے تمام معاہدوں اور شاندار تاریخی تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور انہی بنیادوں پر ان تعلقات کی بحالی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام اور روس کے درمیان قریبی سیاسی، دفاعی اور معاشی تعلقات ہمیشہ خطے میں توازن اور استحکام کی علامت رہے ہیں، شام کی توانائی کا بڑا حصہ روسی ماہرین کی خدمات پر انحصار کرتا ہے اور روسی کمپنیوں نے شام کے تیل و گیس کے شعبے میں طویل عرصے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
احمد الشرع نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون صرف معاشی شعبے تک محدود نہیں بلکہ سلامتی، دفاعی ٹیکنالوجی، اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے میدانوں میں بھی اسے وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس موقع پر کہا کہ ماسکو شام کی علاقائی خودمختاری اور استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا، اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شام اور روس کے درمیان گزشتہ کچھ سالوں میں تعلقات سرد مہری کا شکار رہے تھے، احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دمشق نے روس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی بحالی کو خارجہ پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔