data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کی سرکاری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے تاریخی معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے درمیان “فارم آؤٹ ایگریمنٹ” طے پایا ہے، جس کے تحت ترکش پیٹرولیم کو آف شور انڈس سی بلاک میں 25 فیصد حصہ اور بلاک کی آپریٹرشپ سونپ دی گئی ہے۔

پی پی ایل کے شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ پاک-ترکیہ اسٹرٹیجک آف شور معاہدے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے بھرپور تعاون کیا۔ معاہدے کے مطابق انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کے بھی 20-20 فیصد حصص ہیں۔

پی پی ایل کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی اشتراک کے نئے دور کا آغاز ہے، جو مستقبل میں ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل پر اتفاق

پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پُلِتی سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیرِ خزانہ نے آج اپنی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکیہ، افغانستان اور پاکستان ریکارڈو پُلِتی سے ملاقات کے ساتھ کیا۔

اس دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان کے مضبوط معاشی اعشاریوں کو اجاگر کیا اور پاکستان کے ساتھ آئی ایف سی کے شراکتی کردار کو سراہا جبکہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئی ایف سی کے اہم کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

 وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں آئی ایف سی کے نئے ریجنل دفتر کے قیام کا خیرمقدم بھی کیا۔

بعد ازاں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے لیے بینک کی طویل مدتی معاونت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے بینک کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیاسینیٹر محمد اورنگزیب نے صدر آئی ایس ڈی بی کا M-6 موٹروے کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں اور تیل کی فراہمی کے منصوبوں میں آئندہ تعاون کی امید ظاہر کی اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان کے لیے نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک (سی پی ایف) کی تیاری پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب گزشتہ روز واشنگٹن پہنچے تھے، وزیرخزانہ آئی ایم ایف،عالمی بینک، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اُن کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی شیڈول ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر منتخب ممالک کے وزرائےخزانہ کو دیےگیے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام دواہم ایونٹس میں شریک ہوں گے جبکہ اس دوران چین، برطانیہ،سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک‘ ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان،امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • پاکستان اور ویتنام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز
  • پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
  • پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ
  •  غزہ میں جنگ بندی ترکیہ، مصر اور قطر کی مشترکہ سفارتی کامیابی ہے، نیٹو کا اعتراف
  • آصف علی زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
  • پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل پر اتفاق
  • آئی ایم ایف نے پیٹرولیم پر ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کردی، 6 ارب ڈالر کا معاہدہ خطرے میں