شام کے صدر کا روس سے تاریخی و اسٹریٹجک تعلقات بحال کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق : شام کے صدر احمد الشرع کاکہنا ہے کہ دمشق روس کے ساتھ اپنے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
روسی دارالحکومت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمد الشرع نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ اپنے ماضی کے تمام معاہدوں اور شاندار تاریخی تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور انہی بنیادوں پر ان تعلقات کی بحالی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام اور روس کے درمیان قریبی سیاسی، دفاعی اور معاشی تعلقات ہمیشہ خطے میں توازن اور استحکام کی علامت رہے ہیں، شام کی توانائی کا بڑا حصہ روسی ماہرین کی خدمات پر انحصار کرتا ہے اور روسی کمپنیوں نے شام کے تیل و گیس کے شعبے میں طویل عرصے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
احمد الشرع نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون صرف معاشی شعبے تک محدود نہیں بلکہ سلامتی، دفاعی ٹیکنالوجی، اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے میدانوں میں بھی اسے وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس موقع پر کہا کہ ماسکو شام کی علاقائی خودمختاری اور استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا، اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شام اور روس کے درمیان گزشتہ کچھ سالوں میں تعلقات سرد مہری کا شکار رہے تھے، احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دمشق نے روس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی بحالی کو خارجہ پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احمد الشرع کے درمیان روس کے
پڑھیں:
پاکستان نے یقین دلایا ہے اس کےامریکا سے تعلقات بیجنگ کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، چین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پر اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھاہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں، پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکا سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی قیادت نے امریکی رہنماؤں کو جو نمونے دکھائے وہ مقامی طور پر خریدے گئے قیمتی پتھروں کے تھے، اس سے متعلق آنے والی خبریں غلط معلومات پرمبنی ہیں یا پھرمن گھڑت ہیں، یہ خبریں چین اورپاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے حالیہ ریئر ارتھ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے اپنے برآمدی کنٹرول کے نظام کو قوانین اور ضوابط کے مطابق بہتر کرنے کا اقدام ہے، اس کا مقصد عالمی امن اورعلاقائی استحکام کا بہتر طور پر دفاع کرنا اورعدم پھیلاؤ اور دیگر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔