اسلام آباد ہائیکورٹ،بغیرلائسنس ڈرائیونگ پرفوری مقدمات پرپابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمات پر پابندی عائد،، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف فوری گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کے اقدام پر اہم ہدایات جاری کر دیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے خلاف صرف اس بنیاد پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے کہ وہ موقع پر لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے لیکن وہ ہارڈ کاپی ساتھ نہیں رکھتا، تو وہ اس کی سافٹ کاپی دکھا سکتا ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ایسے کیسز میں پہلے شہری کو جرمانہ کیا جائے، فوری گرفتاری یا گاڑی ضبط کرنے کا اقدام مناسب نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ صرف ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس بنوائے جبکہ آج سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات درج ہوں گے ٹریفک پولئس کےمطابق یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار تک پہنچ گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق، اسلام آباد میں لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ آٹھ برسوں میں سب سے زیادہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں نے ٹریفک پولیس پر بھرپور اعتماد کیا، شہریوں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کیے گئے
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے دو بڑے سنٹرز اور سہولت وینز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا، تاکہ ہر شہری کو موقع مل سکے۔مہم کے اختتام پر آج سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔چیف ٹریفک پولیس حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ دورانِ سفر اپنا ڈرائیونگ لائسنس لازمی اپنے ساتھ رکھیں۔جن شہریوں نے ابھی تک لائسنس نہیں بنوایا، وہ فوری طور پر لرنر پرنٹ حاصل کر لیں۔قانون سب کے لیے برابر ہے، کارروائی بلا تفریق ہوگی
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق، یہ مہم شہری شعور، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ٹریفک پولیس کا دعوی ہے کہ اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس مہم نہ صرف کامیاب رہی بلکہ شہریوں نے قانون پر عملدرآمد کی مثال بھی قائم کی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیورز پر کارروائی کتنی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔