اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف فوری مقدمات درج نہ کیے جائیں بلکہ پہلے مرحلے میں وارننگ اور جرمانے کے ذریعے کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غفلت یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، تاہم صرف لائسنس نہ رکھنے پر کریمنل مقدمہ بنانا شہریوں کے لیے غیر ضروری بوجھ اور سٹیگما ثابت ہو گا، کیونکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد شہری کا نام کریمنل ہسٹری میں شامل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس

سماعت کے دوران سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی شہری کے خلاف بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق آگاہی مہم کے بعد عوام کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور ایک ماہ کے دوران ریکارڈ تعداد میں لائسنس کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولیات میں اضافہ، یکم اکتوبر کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر شہری کے پاس لائسنس ہو مگر ہارڈ کاپی نہ ہو تو موبائل فون سے اس کی ڈیجیٹل کاپی دکھانے کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے تجویز دی کہ ٹریفک نظام کو نادرا کے ڈیجیٹل ویریفکیشن سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ دستاویزات کی آن لائن تصدیق ممکن ہو۔

عدالت نے شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے مرحلے میں جرمانہ اور تنبیہ کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ڈرائیونگ لائسنس.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام ا باد ہائیکورٹ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ لائسنس اسلام آباد کے لیے

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے