شہریوں کو بغیر فلٹر کا دریائی پانی فراہم کیا جارہا ہے،عزیز خان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے حیدرآباداور تعلقہ لطیف آباد کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمین عزیر خان، اظہر شیخ، مومن خان اور بابو الیاس نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی حسین آباد واٹر سپلائی اسکیم سے بغیر فلٹر کیا گیا دریائی پانی براہِ راست لاکھوں گھروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر حیدرآباد کے پاس پانی صاف کرنے والی پھٹکری کیلئے بھی فنڈز موجود نہیں ہیں۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو دراصل پورے حیدرآباد کے بجائے صرف پی ایس60قاسم آباد کا میئر بن کر بیٹھا ہے جبکہ لطیف آباد اور سٹی حیدرآباد کو ترقیاتی کاموں میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔عزیر خان نے کہا کہ لطیف آباد اور سٹی حیدرآباد کے مختلف محلوں کی سڑکیں تباہ حال ہیں۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو اپنے دور میں کیے گئے ترقیاتی کام ظاہر کرنے کے بجائے سندھ حکومت کے منصوبوں کو اپنے کھاتے میں شمار کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ سالانہ بجٹ میں سٹی حیدرآباد اور تعلقہ لطیف آباد کے لیے کوئی بھی ترقیاتی اسکیم شامل نہیں کی گئی۔ او زیڈ ٹی کی مد میں ہر ٹائون کو ماہانہ فنڈز ملتے ہیں جن کے تحت شاہ لطیف ٹائون کو ہر مہینے ایک کروڑ 93لاکھ روپے ملتے ہیں،جن میں سے ایک کروڑ 76لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ ہو جاتے ہیں جبکہ باقی 20سے 22لاکھ روپے تیل اور دفتر کے اخراجات میں صرف ہو جاتے ہیں تو ایسے میں ترقیاتی کام کہاں سے کیے جا سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار حیدرآباد کی 40یونین کونسلوں کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں اور ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، جو اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد میں فوری طور پر ترقیاتی کام کرائے جائیں اور نااہل میئر حیدرآباد کو ہٹا کر ایک اہل اور فعال میئر مقرر کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترقیاتی کام لطیف آباد انہوں نے آباد کے
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی