میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی،وزیرعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیاگیا،شہید کو فوجی اعزاز کےساتھ آبادئی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
وہ نہیں مان رہا، یہ ”نیکسٹ لیول“ کا پاکستان ہے،گنڈا پور ”سینڈوچ“ بن چکا تھا،”ظالمو، گنڈا پور چلا گیا ہے“ آنیاں جانیاں لے بیٹھیں
وزیراعظم شہبازشریف نے شہید میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ فتنہ الخوارج جیسے نظریات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یادرہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاتھا، آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ 7خوارج مارے گئے تھے،فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہیدہو گئے،میجر سبطین حیدر شہید کا تعلق کوئٹہ سے تھا، میجر سبطین حیدر نے بہادری سے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میجر سبطین حیدر شہید
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملتان میں بھی یوم سیاہ، نماز جمعہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ملتان میں نماز جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سید عترت کاظمی، علامہ مجاہد جعفری نے کی۔ مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ باد، 27 ویں آئینی ترمیم مردہ باد کے نعرے لگائے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم سے کرپٹ اور ملک کے غداروں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے، جلدبازی میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، آج ملک بھر میں آئین کی پامالی کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، اس طرح کی ترامیم ملکی مفاد میں نہیں جس طرح پاس کی گئی ہیں اسی طرح ختم ہوں گی، اس موقع پر علی رضا حسینی، حسن رضا حیدری، حسنین رضا، ہادی گردیزی سمیت دیگر موجود تھے۔