اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے سات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور اپنی جان دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، ایسے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم شہید میجر سبطین حیدر کی جرات، شجاعت اور جوانمردی کو سلام پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کی قربانی کو یاد رکھے گی۔وفاقی وزیرداخلہ نے شہید میجر سبطین حیدر کے خاندان سے دلی ہمدردی اور ِ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہید میجر سبطین حیدر محسن نقوی

پڑھیں:

محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی 

سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد  دی ۔

محسن  نقوی  نے کہا محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے  کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

محسن نقوی نے کہا دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپر فائنل, سپر پرفارمنس; ویلڈن پاکستان شاہینز: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 
  • ایام فاطمہؑ کے تیسری شب کے مراسم میں جنرل اسماعیل قاآنی کی شرکت
  • محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی 
  • اداکار محسن عباس حیدر نے مردوں کے ساتھ ہونے والی امتیازی سلوک پر آواز اٹھا دی
  • پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ
  • محسن نقوی کا نجم سیٹھی کے بیانات پر سخت ردعمل،بیانات بے بنیاد ہیں
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے
  • صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی آلہ کار 13 خوارج مار دیے گئے
  • محسن نقوی کی قومی دن پر سلطنت عمان کی قیادت ‘عوام کو مبارکباد