میجر سبطین حیدر شہید ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر سبطین حیدر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسر میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر سپوت پر فخر ہے۔ شہید ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرکے بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے خون کے مقروض ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بلوچستان کے عوام شہداء کے مشن کو سلام پیش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دفاع میں نے کہا کہ پیش کیا
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔