Jasarat News:
2026-07-24@03:14:03 GMT

روس کا یوکرین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

روس کا یوکرین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین میں 5ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی تک حملے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،تاہم یوکرین کے اس اقدام سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ روسی فوج نے کامیابی سال بھر کے دوران حاصل کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح یوکرین کے زیر کنٹرول شہر خرسون میں دھماکے ہوئے، جبکہ سومی اور چرنیہیف کے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ اسی دوران روسی علاقے بیلگورود میں یوکرین کی سرحد کے قریب ایک گاؤں پر راکٹ حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے اور ملبے تلے مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ رات گئے ہونے والے اس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی افواج کے 53 ڈرون تباہ کیے۔ ان میں سے 28 بیلگورود، 11 وورونیش، 6 روستوف اور باقی دیگر روسی صوبوں کے اوپر گرائے گئے۔منگل کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں وزارتِ دفاع اور جنرل اسٹاف کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیاتھا،جس میں یوکرینی محاذ پر تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ روسی جنرل اسٹاف کے سربراہ والیری گیراسیموف نے اجلاس میں بتایا کہ روسی افواج تقریباً تمام محاذوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں اور یوکرینی فوج اس پیش رفت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوج اہم علاقوں میں دفاع مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ روسی فضائی حملے عسکری تنصیبات پر منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے منگل کی شب اپنے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ روس یورپ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ڈرونز کو تخریبی کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے۔روس تیل بردار جہازوں کے ذریعے نہ صرف جنگ کے لیے مالی وسائل حاصل کر رہا ہے بلکہ ان جہازوں کو ڈرون حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ حالیہ حملوں کی اطلاعات یوکرینی انٹیلی جنس نے حاصل کی ہیں۔ یورپی ممالک میں جن میں ڈنمارک اور جرمنی شامل ہیں، حالیہ دنوں میں ڈرونز دیکھے گئے ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ کہاں سے بھیجے گئے۔ روس نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدویدیف نے اشارہ دیا کہ ممکن ہے یوکرینی افواج خود ایسے حملے کر کے یورپ کو جنگ میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، کیونکہ یوکرین بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز تیار کرتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین کے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار