چین میں8 روزہ تعطیلات کے دوران مختلف معاشی اشاریوں میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
چین میں8 روزہ تعطیلات کے دوران مختلف معاشی اشاریوں میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے قومی دن اور وسط خزاں فیسٹیول کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 2.432 ارب بین العلاقائی سفری ٹرپس دیکھنے میں آئے ، جو یومیہ سال بہ سال 6.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں خوردہ فروشی اور کیٹرنگ کاروبار کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.
چینی حکام کے تخمینے کے مطابق، تعطیلات کے دوران یومیہ بنیادوں پر اندرونی و بیرونی ٹرپس کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو چین میں سیاحت کے مستقبل کے مسلسل عروج کا اشارہ ہے۔چین کی “ڈبل فیسٹیول اکانومی” کی کھپت کی طاقت نے ایک بار پھر چینی معیشت کی مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں، چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے تبصرہ کیا کہ چین نے تجارت سمیت دیگر چینلز کے ذریعے عالمی معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے اور “مضبوط حمایت” فراہم کی ہے۔انہی تعطیلات کے دوران،جہاں کچھ ممالک میں نئے محصولاتی اقدامات نافذ العمل ہوئے، وہاں چین نے نئے کھلے پن کے مواقع تشکیل دیے۔
اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں چین کی آئندہ پانچ سالہ ترقی کے لیے اعلیٰ سطح ڈیزائن اور اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی جائےگی۔نومبر میں آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد ہوگا۔ درجنوں ممالک و بین الاقوامی تنظیموں اور 110 سے زائد ممالک اور علاقوں کی 3,200 سے زائد کمپنیوں نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید وفروخت روکنے کا قانون منظور کرلیا پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعوی پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار، سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے: صدر ایف پی سی سی آئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعطیلات کے دوران
پڑھیں:
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل (crude oil)کی پیداوار میں توقعات سے کم اضافے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 91 سینٹ یا 1.4 فیصد بڑھ کر 65.44 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 89 سینٹ یا 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 61.77 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر اوپیک پلس کے اس فیصلے سے ہوا ہے کہ آئندہ ماہ پیداوار میں توقع سے کم اضافہ کیا جائے تاکہ حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ کو سہارا دیا جا سکے۔
اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اعلان کیا کہ نومبر سے پیداوار میں 1 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا جو اکتوبر کے مہینے کی طرح ایک معمولی اضافہ ہے کیونکہ سپلائی کے بڑھتے ہوئے خدشات برقرار ہیں۔
اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے کہاکہ نومبر میں پیداوار میں مزید 1 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ اس وقت قابل انتظام ہے کیونکہ امریکا اور یورپ کی جانب سے روس اور ایران پر سخت ہوتی پابندیوں کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹیں بڑھ رہی ہیں۔