وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالا جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کیا. تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ادھر موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، جس میں 5000 بیڈ پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہوگا۔
پشاور میں تحریکِ انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین بار بار دعویٰ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی عوام نے مسلسل تیسری بار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا “میں شاہین ہوں، اپنی پرواز اونچی رکھنی ہے، کوے سے نہیں لڑنا۔”
حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا
سہیل آفریدی نے امن و امان کی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال سے ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملے ہوتے رہے مگر نتائج نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا ہے، کسی کی لیبارٹری نہیں۔ اگر پالیسی 21 سال سے کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی بدلی جائے۔ پالیسی منتخب نمائندے بنائیں گے اور وہی چلے گی۔
وزیر اعلیٰ نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں تاریخی ذمہ داریاں سونپی ہیں، اور قوم قیادت کی کال پر تیار کھڑی ہے۔
فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
اپنی تقریر میں سہیل آفریدی نے عمران خان کے خلاف مائنس فارمولے کی کوششوں پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاتم ہوتے کون ہو عمران خان کو مائنس کرنے والے؟ عمران خان قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔ جن کے بوٹ تم پالش کرتے ہو وہ بھی جھک کر عمران خان کو سیلوٹ کرتے ہیں۔
مزید :