اسلام آباد: قومی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی انویسٹی گیشن اینڈ انسپیکشن (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون رکن اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ نمبر 296/2025 درج کر لیا ہے۔ ملزمہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریاست مخالف، نفرت انگیز اور جعلی مواد پھیلانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ شاندانہ گلزار نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پھیلائی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق، ملزمہ نے دانستہ طور پر ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

شاندانہ گلزار خان کے خلاف Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے اعلان کیا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور ریاست مخالف مہم کے پیچھے دیگر عناصر اور معاونین کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار ریاست مخالف

پڑھیں:

فوج مخالف بیانیے پر خیبرپختونخوا کے عوام کا دوٹوک مؤقف

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے عوام نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے جانوروں سے بدتراور ملک کے غدار ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے خلاف ملک دشمن عناصر کے زہریلے بیانیے کے خلاف خیبر پختون خوا کے عوام نے دوٹوک مؤقف دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے خلاف سامنے آنے والے بیانیے پر عوام نے ردِعمل دیا ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والے لوگوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔

شہریوں نے کہا ہے کہ شہداء کا مذاق اڑانے، بے ہودہ باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی اضافی قانون کی ضرورت نہیں۔

کے پی کے عوام نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، اس کا سر فخر سے بلند ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی، پاکستان کی عسکری قیادت کی وجہ سے آج دنیا ہماری عزت کرتی ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کے ذریعے کچھ لوگ فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پاک فوج کے خلاف کچھ مخصوص لوگ بے بنیاد باتیں کرتے ہیں، یہ قوم کے ساتھ خیانت ہے، مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • فوجی مخالف بیانات، پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
  • فوج مخالف بیانیے پر خیبرپختونخوا کے عوام کا دوٹوک مؤقف
  • بس بہت ہو گیا، پی ٹی آئی والوں کے ساتھ اب ریاست مخالف عناصر جیسا برتاؤ کرنا ہوگا، اختیار ولی
  • نفرت پھیلانے والی فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف جنگ جاری رہیگی، ممتا بنرجی
  • وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ مقدمے میں اہم پیشرفت
  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کردیں، فیصل واوڈا
  • فوج کی دوٹوک پریس کانفرنس: عمران خان پر ذہنی بیماری اور ریاست مخالف بیانیے کے الزامات
  • رنویر سنگھ نئی مشکل میں! ہندو دیوتا کا مذاق اُڑانے کے الزام پر مقدمہ درج