عمران خان سےملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔
صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے پی نے دھرنا ختم کردیا اور کارکنوں سمیت اڈیالہ روڈ سے اٹھ کر سائیڈ پر چلے گئے جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک بحال کردی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے وزیر اعلی بنا ہوں مجھے ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، ایک شخص کے پی آیا اس نے کہا یہ وزیر اعلی نہیں بنے گا، میں نے اپنے لیڈر سے رہنمائی لینی ہے اسلئے ملاقات کرنا ضروری ہے، میں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ملاقات کیلئے لکھا ہے، ہم عدالتوں میں بھی گئے لیکن کوئی نہیں سن رہا۔
میں اب عوام کی عدالت میں جاؤنگا، بحیثیت وزیر اعلی میرا کام ہے اپنی عوام کیلئے کام کرنا، جلسے جلوس کرنا پارٹی کا کام ہے، پارٹی کی طرف سے جو بھی ہدایات آئینگی اس پر عمل کرونگا۔
حکمت عملی ایک ہی ہے بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر کابینہ تشکیل نہیں پائے گی، بانی پی ٹی آئی ہمارے دلوں میں ہیں، میرا لائحہ عمل وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کا لائحہ عمل ہے، ہم عزت اور وقار کے ساتھ افغان بھائیوں کو واپس بھیجیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی وزیر اعلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کےلوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، عطا تارڑ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ دو ٹوک‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمارے لیے لائق احترام ہیں، وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا میڈیٹ نہیں ملا، ان کا مینڈیٹ ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں، ٹک ٹاک بنائیں اور اڈیالہ کےباہرکھڑے ہوں یہ مینڈیٹ کی توہین ہے، بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہناتھا کہ ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی، عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گی، سیاست کریں،ملک کو داؤ پر مت لگائیں، ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے بات کرنا چاہتےہیں۔
عبدالرزاق جامی کی بیٹوں کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری اور ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ سے ملاقات
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے رویے سے ثابت کرے تو ملاقات پر غور کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےلوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، جب تک پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف بیانیہ ترک نہیں کرتی کوئی بات نہیں ہوسکتی، ہم نے تحریک انصاف کو بات چیت کا بہت موقع دیا۔وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ نوازشریف کبھی ایک حد سے آگے نہیں گئے، میں نےشاہد خاقان کےخلاف بات کی تو نوازشریف نے کہا ان کےخلاف بات نہ کریں، نوازشریف نے کبھی غلط الزامات نہیں لگائے۔
مزید :