جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی: آصف آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمدللّٰہ اچھی بولنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میرے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے اور 2 دن سے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی طرف سے کافی پریشان ہوں، اللّٰہ کرے ہم میچ جیت جائیں تو اپنی کارکردگی بیٹی کے نام کروں گا۔
اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف آفریدی کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا اور اس میں بہترین بولنگ کرنا کافی خوشی کی بات ہے۔
واضح رہے کہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی اسپنر آصف آفریدی اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن اور خوش ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔