وکیل ندیم اقبال شیخ کی صاحبزادی کی شادی،وکلا کی بھرپورشرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شیخ برادری پاکستان کی مشہور شخصیت شیخ محمد صادق مرحوم کی پوتی اور شیخ عبداللہ (اٹلی والے)کی صاحبزادی اور شیخ محمد شفیق، شیخ محمد سلیم اور حیدرآباد کے معروف وکیل ندیم اقبال شیخ ایڈووکیٹ کی بھتیجی کی شادی خانہ آبادی محمد ریحان قریشی سے حیدرآباد کے نجی بینکیوٹ میں بخیر وخوبی انجام پائی ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت وکلابرادری کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر فضل قادر میمن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، میاں تاج محمد کیریو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،غضنفر علی بھٹو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے جاوید اقبال شیخ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عبدالحق قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،نعیم فیض ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،یاور عباس مغل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،اسرار خانزادہ ایڈوکیٹ فیصل قریشی ایڈوکیٹ عبیداللہ عباسی ایڈوکیٹ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نجم الدین قریشی حیدرآباد موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عباسی ،نائب صدر زلفی سیال، عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کے سینئر نائب صدر جاوید سلیم محمد علی راجپوت۔ تقی شیخ ،سعیدالدین شیخ،ریجنل منیجر بینک الحبیب آصف میمن،انیس میمن ایکس مینجر ایچ بی ایل ،محمد ظفر منیجر ایم سی بی بنک، سینئر صحافی شیراز بھٹی، شکیل احمد خان، احسان جعفری ،سلیم قریشی ،ندیم قریشی سمیت تاجر برادری و عمائدین شہر نے بھرپور شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہائی کورٹ
پڑھیں:
جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ظفر احمد راجپوت بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، گزشتہ روز صدر مملکت نے انکی بطور چیف جسٹس تقرری کے احکامات جاری کیے تھے۔