Jang News:
2025-12-08@09:19:40 GMT

پنجاب پولیس نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

پنجاب پولیس نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی

---فائل فوٹو 

پنجاب پولیس بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔

پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔

علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او علیمہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کورٹ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے آگاہ کیا۔

چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا مقصد علیمہ خان کی اسلام آباد کورٹ کے سامنے حاضری ہے، اس دوران علیمہ خان سے دستخط بھی لیے گئے، آئندہ سماعت پر علیمہ خان عدالت میں خود پیش ہوں گی یا اِنہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل

پڑھیں:

جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا رہنما اور سابق ججز بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں ترکیہ، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ظفر احمد راجپوت بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، گزشتہ روز صدر مملکت نے انکی بطور چیف جسٹس تقرری کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی فوجداری عدالت: امن معاہدے کے باوجود پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری ختم نہیں ہونگے
  • پشاور ہائی کورٹ: وکلا کی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ غیر قانونی قرار
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • کراچی، اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • خاتون کو جنات لے گئے، فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کے لیے معمہ بن گئی 
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  
  • آڈیو لیک کیس ‘گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ‘ گرفتاری کاحکم
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی